Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری

Now Reading:

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری
غیر قانونی مقیم غیر ملکی

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اب تک 1172 افراد کی جانچ پڑتال عمل میں لائی گئی ہے، 511 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف 69 مقدمات درج کر کے مجاز عدالتوں میں پیش کیا گیا ہے، 19 ممکنہ غیر ملکی جن کے پاس پاکستانی دستاویزات تھیں ان کی دستاویزات تصدیق کے لیے نادرا بھجوائی گئی ہیں۔

تمام مقیم غیر ملکیوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کر لی گئی ہے۔

غیر ملکیوں کی سرکاری زمین پر تجاوزات والی آبادیوں میں آگاہی کیلئے پیغامات نشر کیے جا رہے ہیں، رضاکارانہ طور پر اگلے 48 گھنٹوں میں مختص شدہ کیمپوں میں منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم ان غیر ملکیوں میں بہت بڑی تعداد افغان باشندوں کی ہے جو پاکستان کے طول و عرض میں مقیم ہیں۔

Advertisement

اقوام متحدہ کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تقریباً 13 لاکھ افغان مہاجرین رجسٹرڈ ہیں اور مزید 8 لاکھ 80 ہزار کو قانونی حیثیت حاصل ہے، تاہم حکومت کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں 17 لاکھ افغان شہری غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔

غیر قانونی تارکین وطن کو دی گئی مہلت میں صرف 25 روز باقی رہ گئے ہیں، تاہم غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا، بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔

 

 

 

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر