عام انتخابات سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کا انتہائی اہم بیان سامنے آ گیا
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے صوبائی ممبران اور پنجاب کابینہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے انتظامات اور پنجاب حکومت کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں انتخابات کے لیے سیکیورٹی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ انتخابات کے پرُامن، آزادانہ اور منصفانہ انعقاد یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، انتخابات کے سلسلے میں نگران پنجاب حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ کوآرڈینیشن کے لیے فوکل پرسن مقرر کرے گی۔
اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کا وقت قریب ہے، عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، سب کو مل کر منصفانہ اور شفاف الیکشن یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگران پنجاب حکومت کو فری اینڈ فیئر الیکشن کے لیے مکمل سپورٹ کریں گے، پنجاب حکومت کے اب تک کے اقدامات سے مکمل طور پر مطمئن ہیں، 30 نومبر تک حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
