Advertisement
Advertisement
Advertisement

اب لائن وہاں سے شروع ہوگی جہاں نواز شریف کھڑے ہونگے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

Now Reading:

اب لائن وہاں سے شروع ہوگی جہاں نواز شریف کھڑے ہونگے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

اب لائن وہاں سے شروع ہوگی جہاں نواز شریف کھڑے ہونگے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ اب لائن وہاں سے شروع ہوگی جہاں نواز شریف کھڑے ہوں گے۔

گوجرانوالہ میں عدالتی پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ نواز شریف جیل میں تھے تو کوئی ان کی پارٹی کو نہیں توڑ سکا نواز شریف کے ساتھی بجھے ہوئے دیے پر وفا کرتے ہیں جب دیا جل جاتا ہے تو پتنگے اور لفنگے بھی آجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے جیل میں بیٹھ کربھی پنجاب جیت لیا تھا سیاست اور کھیل بالکل مختلف ہیں، جیسے ناچنا اور نچانا مختلف ہیں نواز شریف الیکشن جیت چکے تھے لیکن فیض حمید نے گڑبڑ کردی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ جیل جانے والا کسی سیاسی جماعت کے نہیں بلکہ ریاست کے پکڑنے پر جیل جاتا ہے میاں نوازشریف کے آنے سے پہلے ہی چیئرمین پی ٹی آئی پہلے جیل میں تھے۔

انکا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے تو نہیں کہا تھا کہ توشہ خانہ میں گڑبڑ کرے بلکہ ان کا کہنا تھا کہ لیڈر جیل میں ہو یا باہر جو دلوں پر حکمرانی کرتا ہے اس کی پارٹی پھر آجاتی ہے میاں صاحب بھی عدالت میں ہیں اور ہم بھی ہیں لیکن کبھی کسی سے کوئی رعایت نہیں مانگی۔

Advertisement

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ اپنی بے گناہی ثابت کریں اللہ نے ثابت کیا کہ نوازشریف بے گناہ ہیں، ماضی میں میاں صاحب نے میثاق جمہوریت لکھ کر جھگڑے ختم کیے، نواز شریف ملک کو سنوارنے کے لیے پاکستان آئے ہیں انہوں نے ہمیشہ کہا کہ اپنے معاملات اللہ پر چھوڑ دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف انتقام نہیں ریاست کے استحکام کے لیے آئے ہیں جلسہ ناکام تھا یا کامیاب یہ لوگوں نے دیکھ لیا ہے، مینار پاکستان میں جتنے بھی جلسے ہوئے یہ جلسہ سب سے نمبر ون تھا، اب لائن وہاں سے شروع ہوگی جہاں میاں نواز شریف کھڑے ہوں گے۔

انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی ایک سیاسی سوچ ہے آپس میں بیان بازی سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا، چار سالوں میں چیئرمین پی ٹی آئی نے جو مسائل بنائے ان کے حل کا راستہ بھی میاں صاحب کے آنے سے نظر آرہا ہے جب میاں صاحب کو پہلی مرتبہ اختیار ملا تو انہوں نے ایشین ٹائیگر کا نعرہ لگایا تھا۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف نے اندھیرے ختم کیے گوادر بنایا، ڈالر کنٹرول کیا لیکن جب رزلٹ آنے لگات و ثاقب نثار پڑ گیا ہم نے ریاست اور معیشت کو بچانا ہے اور یہ جو حالات ہیں اس کی چابی صرف نواز شریف کے پاس ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر