
کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کی بات نہیں کی، نثار کھوڑو
پیپلز پارٹی رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن الیکشن کی تاریخ دے کر شیڈول کا اعلان کرے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18 اکتوبر سانحے کی تحقیقات میں سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم اور سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال کو تحقیقات میں شامل کیا جائے، 18 اکتوبر کو سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب رحیم نے کارواں کو رات 12 بجے ختم ہونے کا دعوی کیا تھا اور رات 12 بجے سے قبل دو دھماکے ہوئے 18 اکتوبر کو مصطفی کمال کے میئر ہوتے ہوئے شاھراہ فیصل پر لائیٹس بند کی گئی، عدالت کے حکم کے باوجود سانحہ 18 اکتوبر کی ہماری ایف آئی ار تک نہیں کاٹی گئی۔ اور ایس ایچ او تھانے چھوڑ کر چلے گئے تھے، 18 اکتوبر اور 27 ڈسمبر سانحے ایک واقعے کی کڑی ہے، جائے واردات کو کس کے حکم پر دھو کر صاف کیا گیا اس کی بھی جانچ ہونی چاہیئے، شھید ذوالفقار علی بھٹو کے ریفرنس پر عدالت سے انصاف کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب 30 نومبر کو حلقہ بندیاں مکمل ہوجائیں گی تو پھر الیکشن کی تاریخ کیوں نہیں دی جا رہی، الیکشن کی تاریخ نہ دینے کی وجہ سے خدشات بڑھ رہے ہیں الیکشن کی تاریخ نہ دینے سے ایسا لگ رہا ہے جیسے آئین معطل ہے الیکشن کمیشن الیکشن کی تاریخ دے کر شیڈول کا اعلان کرے، الیکشن کی تاریخ نہ دینا جمہوریت کو ثبوتاز کرنے کی سازش ہوگی، ہم کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے اس لئے فیصلہ عوام کے ووٹ سے ہونا چاہیئے، ہم کسی شخص کے لئے نہیں عوام کے لئے الیکشن مانگ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کے کوئی ملک آئے تو پہر الیکشن ہوں گے اگر نہیں آئے گا تو الیکشن نہیں ہوں گے ایسا نہیں ہونا چاہئے، الیکشن کرواکر عوام کو فیصلے کا موقع دیا جائے پھر عوام چاہے ن لیگ کو ووٹ دیں یا پییپلز پارٹی کو یا کسی اور جماعت کو ووٹ دیں فیصلہ عوام کو کرنا چاہئے۔
ایک سوال کے جواب میں نثار کھوڑو نے کہا اگر نواز شریف کسی ڈیل کے تحت ملک واپس آرہے ہیں تو پھر عمران خان اور نواز شریف میں کوئی فرق نہیں رہے گا، عمران خان جب اقتدار دلایا گیا تو وہ سلیکٹیڈ کہلتا رہا، مردم شماری کو متنازعہ نہیں بنانا چاہتے تھے اس لئے سی سی آئی میں مردم شماری منظور ہوئی، سی سی آئی کے اجلاس میں ماضی کی متنازعہ مردم شماری کو پھر سے متنازعہ نہ بنانے پر اتفاق ہوا۔
غیر ملکی تارکین وطن کے حوالے سے انہوں نے کہا سندھ میں موجود تمام غیر ملکی غیر قانونی تارکین وطن نہیں ہونے چاہئے ان کو واپس اپنے ملک بھیجا جائے، غیر ملکی غیر قانونی تارکین وطن سندھ پر بوجھ ہیں، چئیرمین پی ٹی آئی نے افغانستان کی جیلوں سے آزاد ٹی ٹی پی کے لوگوں کو ملک بلاکر مین اسٹریم میں شامل کیا، پیپلز پارٹی نے چئیرمین پی ٹی آئی کے دور میں ٹی ٹی پی کو پاکستان کی میں اسٹریم میں لانے کی سخت مخالفت کی تھی، پیپلز پارٹی دھشتگردی میں ملوث ٹی ٹی پی کے لوگوں کو پاکستان کی مین اسٹریم سیاست میں ہونے کی مخالف ہے وفاقی حکومت ٹی ٹی پی کے متعلق پالیسی واضع کرے، شوکت عزیز نے ماضی میں ایم کیو ایم کے مرکز پر جا کر غیر ملکی تارکین وطن کو شناختی کارڈ بنا کر دینے کا اعلان کیا تھا، پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کے سندھ سے تمام غیر ملکی غیر قانونی تارکین وطن کو واپس اپنے ملک بھیجا جائے، کارونجھر کے متعلق ٹینڈر کو رد کیا گیا تھا اب نگران حکومت نے دوبارہ ٹینڈر جاری کیا ہے یا نہیں اس کے متعلق معلوم نہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News