Advertisement
Advertisement
Advertisement

متحد اور جمہوریت پسند وژن ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے، صدر مملکت

Now Reading:

متحد اور جمہوریت پسند وژن ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے، صدر مملکت
صدر مملکت

بچوں کی تعلیم کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے،صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ متحد اور جمہوریت پسند وژن ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قائد ملت لیاقت علی خان کی 72 ویں برسی کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم قائد ملت لیاقت علی خان کو ان کی برسی کے موقع پر قوم کے لیے ان کی بے پناہ خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، یہ دن ہمیں پاکستان کی آزادی اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیاقت علی خان جدوجہد آزادی کے دوران بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور قوم کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کیا۔

 ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ لیاقت علی خان نے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں، وہ ملک کی خودمختاری کے بڑے چیمپیئن اور اپنے شہریوں کی فلاح و بہبود کے زبردست حامی تھے،  انہوں نے پاکستان کے ابتدائی سالوں، قرارداد مقاصد اپنانے اور چیلنجز پر قابو پانے کیلئے نوزائیدہ قوم کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کیا، قائداعظم کے وژن کے مطابق ایک ترقی پسند اور خوشحال پاکستان کے حصول کے لیے انہوں نے نئی قائم ہونے والی ریاست کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لیے انتھک محنت کی۔

انہوں نے کہا کہ لیاقت علی خان نے جمہوریت، قانون کی حکمرانی، مہاجرین کی آباد کاری اور بحالی، ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے اور سماجی اور معاشی انصاف کے فروغ کے لیے کام کیا،  قوم کے ساتھ ان کی وابستگی نے قوم کے اجتماعی شعور پر لازوال نشان چھوڑا ہے،ایک متحد، جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کا ان کا وژن ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے۔

Advertisement

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ آج جب ہم ان کی برسی منا رہے ہیں تو آئیے نہ صرف لیاقت علی خان کی قربانیوں اور خدمات کو یاد کریں بلکہ ایک ایسے پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں جہاں انصاف، مساوات اور اتحاد ہو،  آئیے قائد ملت لیاقت علی خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک بہتر اور خوشحال پاکستان کے لیے کام کریں، اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے نظریات آنے والی نسلوں تک ہماری رہنمائی کرتے رہیں۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر