
مسئلہ فلسطین پر حکومت کا وہی مؤقف ہے جو قائد اعظم کا تھا، طاہراشرفی
پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ 57 اسلامی ممالک کو یک زبان ہو کر فلسطین کی حمایت کرنی چاہیے۔
علامہ طاہر اشرفی نے ” دنیا بول ہے” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد نے ایران اور ترکیہ سے رابطے کیے ہیں، باقی اسلامی ممالک خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری وزارت خارجہ نے بھی خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، ہمارے ہاں سے بھی دو تین بیانات سے زیادہ کچھ نہیں ہوا۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ فلسطین کی جنگ پوری امت مسلمہ کی جنگ ہے، کشمیر کا مسئلہ بھی پوری امت کا مسئلہ ہے۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ آج یوم یکجہتی فلسطین منایا جارہا ہے، ہمارا احتجاج اتنا طاقتور ہونا چاہیے کہ اس کی آواز پوری دنیا میں جائے، ہر مسلمان قانون کے دائرے میں رہ کر فلسطین کی حمایت کرے۔
انکا کہنا ہے کہ لوگ جس طرح بھی فلسطین کی مدد کرسکتے ہیں کریں، مالی امداد صرف فلسطینی سفارتخانے کو بھیجی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل شروع سے فلسطینیوں کا قتل عام کررہا ہے، فلسطینیوں کو بتادیا کہ آزادی کی جدوجہد ظلم وجبر سے نہیں روکی جاسکتی، دنیا فلسطین کی حمایت نہیں کرسکتی تو برا بھی نہیں کہے۔
یاد رہے کہ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے غزہ میں مظالم اور وحشیانہ حملوں کے خلاف ملک بھر میں آج (جمعے) کو ‘یوم یکجہتی فلسطین‘ بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔
دنیا بھر کی طرح نماز جمعے کے بعد پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں آج اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں۔
فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے غزہ میں مظالم اور وحشیانہ حملوں کے خلاف راولپنڈی و اسلام آباد میں نماز جمعے کے بعد تین تین مختلف مقامات پر متعدد مظاہرے ہونگے۔
اسرائیل فلسطین بحران
گزشتہ ہفتے حماس نے اسرائیل پر کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا اور حماس اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں کا آج چھٹا روز ہے جب کہ حماس کی کارروائی کی ایران نے بھی حمایت کی تاہم ان حملوں کے پچیھے ایران کا ہاتھ ہونے کی تردید کی تھی۔
دوسری جانب منگل کو شام کی جانب سے سرحد پار اسرائیلی ٹھکانوں پر راکٹ فائر کیے گئے تھے جس کے بعد اسرائیل نے اپنے توپ خانوں کا رخ شام کی جانب کرلیا تھا۔
فلسطین کی وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ ہفتے کے روز حماس کے عسکریت پسندوں کے حملے کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے فضائی حملوں کے بعد سے اب تک 1200 افراد ہلاک اور غزہ میں پانچ ہزار 600 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News