 
                                                      جامعہ کراچی میں داخلہ لینے والے طلباء کیلئے اہم خبر آگئی
جامعہ کراچی کے بیت الخلاء سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، لاش کی شناخت 26 سالہ مختیار ولد حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے، طالب علم کا تعلق سوات سے ہے۔
جامعہ کراچی کے کیمپس سیکریٹری ڈاکٹر سلمان زبیر کے مطابق موت طبعی ہے، پولیس مذید تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق متوفی مختیار علی جامعہ کراچی سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رہا تھا، متوفی کا آبائی تعلق سوات سے بتایا جاتا ہے، پولیس اور رینجرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
ترجمان آئی سی سی بی ایس کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی ایچ ای جے کالونی میں واقع ہاسٹل کے بیت الخلا سے طالب علم کی لاش ملی، طالب علم صبح 9 بجے بیت الخلا گیا تھا، طالب علم کے جسد خاکی کو شام 6 بجے طلبہ نے دروازہ توڑ کر باہر نکالا، طالب علم کے جسد خاکی کو جامعہ کے کلینک میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان آئی سی سی بی ایس کا کہنا ہے کہ متوفی طالب علم آئی سی سی بی ایس میں آرگینک کیمسٹری کی تعلیم حاصل کر رہا تھا، طالب علم ڈاکٹر حنا صدیقی کی سپروائزری میں تحقیق کر رہے تھے، طالب علم مختیار علی کا 2020 میں ایم فل میں داخلہ ہوا تھا، ڈاکٹر حنا صدیقی کے پی ایچ ڈی کے دو طالب علم پڑھائی چھوڑ کر جا چکے ہیں۔
ترجمان آئی سی سی بی ایس نے مزید کہا کہ طالب علم کسی بیماری میں مبتلا نہیں تھا ،کسی قسم کی ادویات استعمال نہیں کرتا تھا، جامعہ کراچی کے کیمپس ایڈوائزر ڈاکٹر سلمان زبیر نے طالب علم کی موت کی تصدیق کر دی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 