مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل دنیا میں امن کیلئے ناگزیر ہے، چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل دنیا میں امن کے لئے ضروری ہے۔
چیئرمین صادق سنجرانی نے بیجنگ میں پڑوسی ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بین الاقوامی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے ہمیں مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و بربریت کے خاتمے کے بغیر عالمی امن کا قیام ممکن نہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور چین باہمی احترام، عدم جارحیت اور پرامن بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دیتے ہیں۔
صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت اور وژن نے نہ صرف چین کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے بلکہ عالمی شراکت داروں کے لئے بھی راہ ہموار کی ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صدرشی جن پنگ کی طرف سے تجویز کردہ ہمسایہ سفارتکاری میں چین کے دوستی، خلوص، باہمی فائدے اور جامعیت کے اصول کی دسویں سالگرہ کی یادگاری تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
گزشتہ روز بتایا گیا تھا کہ بین الاقوامی سمپوزیم میں چیئرمین سینیٹ کی موجودگی سے پاکستان اور چین کے درمیان دوستی، باہمی اعتماد اور باہمی مفاد اور تعاون کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
بین الاقوامی سمپوزیم سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کا اہم موقع ہے اور سینیٹ کے چیئرمین کی اس میں شمولیت پاکستان کے چین کے ساتھ تعلقات کو مزید بنانے کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی سمپوزیم چین کی ہمسایہ ممالک سے متعلق خارجہ پالیسی پر تبادلہ خیال اور غور کیلئے منعقد کیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
