Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کا ایم ڈی کیٹ 2023 کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کرنے کا حکم

Now Reading:

وزیراعلیٰ سندھ کا ایم ڈی کیٹ 2023 کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کرنے کا حکم
جسٹس (ر) مقبول باقر

وفاقی حکومت سے بی آر ٹی ریڈ لائن کوریڈور کی ایکنک سے منظوری کیلئے جلد رابطہ کروں گا، مقبول باقر

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے ایم ڈی کیٹ 2023 کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے ڈائو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ منعقد کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ کروانے کا حکم دیا ہے۔

 جسٹس (ر) مقبول باقر نے ایف آئی اے کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی انکوائری کرنے کی ہدایت دے دی ہے، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرانے کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

دوسری جانب نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت محکمہ آبپاشی کا اجلاس ہوا جس میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو سیکریٹری آبپاشی  نیاز عباسی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایل بی او ڈی سکھر تا کوٹری بیراج کی لمبائی 968 کلو میٹر ہے، ایل بی او ڈی 110 ڈرین پر مشتمل ہیں، آر بی او ڈی ٹو 237 کلو میٹر ڈرین زیرِ تعمیر ہے، سکھر بیراج  کمانڈ کے 1909 میل 361 ڈرین ہیں، کوٹری بیراج کمانڈ کے 2030 میل پر 361 ڈرین ہیں، سکھر اور کوٹری کمانڈ یعنی ایل بی او ڈی کے 63 میل پر 5 ڈرین ہیں۔

Advertisement

جسٹس (ر) مقبول باقر نے ہدایت کی کہ محکمہ آبپاشی اپنے ڈرینیج  سسٹم کو بہتر کرے۔

 نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ آر بی او ڈی کا کام مکمل ہونا چاہیے، بارشوں اور سیلاب کی صورت میں پانی کی نکاسی ممکن  ہوسکے؛ ہم موسمی تبدیلی کے باعث اپنے شہر اور دیہات کا ہر بار ڈوبنا افورڈ نہیں کرسکتے۔

اجلاس میں وزیر آبپاشی ایشور لعل، چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم ، چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگنیجو، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری حسن نقوی، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی، سیکریٹری  آبپاشی نیاز عباسی، چیف انجینئر ظریف کھیڑو اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر