Advertisement
Advertisement
Advertisement

سائفر کیس میں مرکزی گواہ اعظم خان کا تحریری بیان سامنے آگیا

Now Reading:

سائفر کیس میں مرکزی گواہ اعظم خان کا تحریری بیان سامنے آگیا

سائفر کیس میں مرکزی گواہ اعظم خان کا تحریری بیان سامنے آگیا

سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف سائفر کیس میں مرکزی گواہ اعظم خان کا تحریری بیان سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائفر کیس میں مرکزی گواہ اعظم خان اعظم خان کے 164 کے بیان کی کاپی بول نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

سابق وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے تحریری بیان میں بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستان آرمی کی ہائی کمان کے خلاف ٹارگٹڈ پلان کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی مقاصد اور عدم اعتماد میں ریسکیو کے لیئے پلان تیار کیا۔

 اعظم خان نے تحریری بیان میں بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اداروں پر تحریک عدم اعتماد میں مدد کے لیئے ڈباؤ ڈالنا چاہتے تھے، سائفر کے حوالے سے اسپیکر کے غیر قانونی رولنگ چیئرمین پی ٹی آئی کی بطور وزیر اعظم ہدایات پر دی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کی کاپی حاصل کی اور بعد میں کہا کہ کاپی گم ہو گئی ہے، عمومی طور پر سائفر جس چینل سے آتا ہے اسی چینل سے واپس بھیجا جاتا ہے۔

’8مارچ کو سائفر سے متعلق فارن سیکرٹری کا ٹیلی فون آیا،ٹیلیفون پر اس کی کاپی وزیر اعظم آفس کو بھجوانے سے متعلق بتایا گیا، فارن سیکریٹری نے کہا کہ 9 مارچ کو اس کی کاپی وزیر اعظم کے حوالے کریں۔‘

Advertisement

مرکزی گواہ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مارچ کو سائفر پر رائے دی، وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اس معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کو پہلے ہی آگاہ کر چکے تھے۔

تحریری جواب میں اعظم خان نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم نے اس معاملے پر اداروں کے خلاف مؤثر بیانہ بنانے کو کہا تھا۔

اعظم خان نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعظم نے سائفر کو اپوزیشن کی جانب سے لائی گئی عدم اعتماد تحریک سے متعلق بیانیہ بنانے کا کہا، سابق وزیر اعظم نے مجھ سے سائفر کی کاپی مانگی اور کہا کہ میں اس کو مزید پڑھنا چاہتا ہوں، میں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کاپی دے دی اور انہوں نے اپنے پاس رکھ لی، سائفر سے متعلق جب میں نے کاپی واپس مانگی تو کہا گیا کہ کاپی ادھر ادھر ہو گئی ہے۔

تحریری جواب میں اعظم خان نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم نے ملٹری سیکیریٹر اور اپنے پرنسنل اسٹاف کو کاپی ڈھونڈنے سے متعلق ہدایات دی، سابق وزیر اعظم سائفر کو ایک غیر ملکی سازش کے طور پر عوام کے سامنے پیش کرنا چاہتے تھے، سابق وزیر اعظم سائفر کو وکٹم کارڈ کے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے۔

علاوہ ازیں اعظم خان کے بعد فارن سیکریٹری بھی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف گواہ بن گئے ہیں اور اسد مجید کے 161 کا بیان بھی بول نیوز نے حاصل کر لیا ہے۔

اعظم خان کے فارن سیکریٹری اسد مجید نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سائفر کے معاملے نے پاکستان کے کمیونیکیشن سسٹم کو نقصان پہنچایا ہے، ہمارے سفارتکار اور ان کی مستقبل کی سفارتکاری کی ساکھ پر بھی اس کا اثر پڑا ہے، 7 مارچ سے لے کر آج تک سابق وزیراعظم سے نہ کبھی ملا نہ ہی بل واسطہ اور بلا واسطہ بات چیت ہوئی، نہ ہی میں نے کبھی وزیراعظم کے معاون خصوصی سے بھی کوئی ملاقات کی یا بات کی۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ میں نے اسسٹنٹ سیکریٹری یو ایس ڈپارٹمنٹ ڈونلڈ لو کو 7 مارچ کو مدعو کیا، پاکستان ہاؤس واشنگٹن میں ملاقات پہلے سے ظہرانے پر طے تھی، ڈونلڈ لو اور ان کی ٹیم سے 7مارچ کو ڈیڑھ گھٹنہ ظہرانے پر ملاقات رہی، ظہرانے پر مدعو کرنے کی کوئی خاص وجہ نہیں بلکہ یہ ایک معمول کی ملاقات تھی، کووڈ کے دوران اس طرح کی ملاقاتیں کرنا ایک نیا طریقہ تھا کیوں کہ امریکی خود سے میزبان نہیں بنتے تھے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں بہتری لانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعظم خان کے فارن سیکریٹری اسد مجید نے کہا کہ ظہرانے پر ہوئی ملاقات سے متعلق میں نے فارن سیکریٹری کے نام ایک پیغام بھیجا، مجھ سے اسلام آباد اور واشنگٹن میں سائفر کے معاملے پر احتجاجی مراسلہ لکھنے سے متعلق کہا گیا، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی 31مارچ کو ہونے والی میٹنگ میں صرف احتجاجی مراسلہ لکھنے کا کہا گیا، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ نے سائفر میں کوئی سازش نہیں پائی، 22 اپریل کو دوسری نیشنل سیکیورٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں میں بھی شریک ہوا، اس میٹنگ میں حساس اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے، میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ کوئی بھی رجیم چینج کی سازش نہیں تھی،25 اپریل کی پریس بریفنگ میں وزارت خارجہ نے بھی اسی مؤقف کو دہرایا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر