Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان بار کونسل کا فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کل یوم احتجاج کا اعلان

Now Reading:

پاکستان بار کونسل کا فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کل یوم احتجاج کا اعلان
پاکستان بار کونسل

پاکستان بار کونسل کا فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کل یوم احتجاج کا اعلان

پاکستان بار کونسل نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کل یعنی 19 اکتوبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

بار کونسل نے کہا کہ بین الاقوامی انسانی قانون کی سراسر خلاف ورزی کے نتیجے میں جاری جارحیت، ظلم، فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا، وکلاء برادری کو معصوم جانوں کے نقصان اور غزہ کی پٹی کی غیر انسانی ناکہ بندی پر گہری تشویش ہے۔

 پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے بات چیت اور مذاکرات کو آسان بنانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔

بار کونسل نے کہا کہ فلسطین کے دیرینہ تنازعہ کے پرامن اور منصفانہ حل کی ضرورت ہے، فلسطین امت مسلمہ کا مقدس مقام ہے اس لیے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑے ہیں۔

Advertisement

پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ پاکستان بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف مظالم بند کرنے، اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر فوری اقدامات کرے۔

بار کونسل نے کہا کہ ملک بھر کی تمام بار ایسوسی ایشن احتجاجی مظاہرے کریں اور قراردادیں پاس کریں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 2900 کے قریب پہنچ گئی ہے جن میں ایک ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد 10859 تک پہنچ گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے 250 نہتے فلسطینیوں کو دھوکے سے قتل کرنے کے مناظر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کے 11 لاکھ لوگوں کو  محفوظ راستہ فراہم کرنے کا جھوٹا اعلان کرکے نقل مکانی کرنے کا کہا اور پھر ان ہی پربمباری کردی۔

فلسطین میں بڑی تعداد میں شہادتوں کے بعد  میتیں رکھنے  کے لیے اسپتالوں کے مردہ خانوں میں جگہ کم پڑ گئی اور شہداء کی میتوں کو آئس کریم ٹرکوں اور ریفریجریٹر گاڑیوں میں رکھا جانے لگا ہے۔

Advertisement

مردہ خانوں میں جگہ کم پڑنے کے بعد قبرستانوں میں بھی جگہ کم پڑگئی ہے اور کئی میتوں کو ایک ساتھ دفنایا جارہا ہے۔

اسرائیل افواج کی جانب سے مسلسل رہائشی عمارتوں، اسپتالوں اور اسکولوں کو بمباری کا نشانہ  بنایا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ  کے ادارہ برائے انسانی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ   غزہ میں 3 لاکھ 38 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ ڈھائی ہزار سے زیادہ مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر