
نگراں وزیراعظم ازبکستان کے دو روزہ دورے کے بعد پاکستان کیلئے روانہ
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ لاہور کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اس موقع پر لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) کے طلباء و طالبات سے ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ ایک سیشن میں خصوصی شرکت کریں گے۔
اس دوران وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب مھسن نقوی سے ملاقات بھی کریں گے۔
اپنے اس دورے کے دوران وزیراعظم لاہور رنگ روڈ کے جنوبی حصے، شاہدرہ فلائی اوور اور میو ہسپتال لاہور کا جائزہ بھی لیں گے۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ کا اجلاس نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ہوا جس میں حج پالیسی 2024 کی منظوری دی گئی۔
وزیر مذہبی امور انیق احمد اور حکام نے وفاقی کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے ملنے والا حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 ہے، پرائیویٹ اور سرکاری حج کوٹہ 50، 50 فیصد رکھا جائے گا۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ حج درخواستوں کی وصولی کا عمل نومبر کے وسط سے شروع ہو جائے گا۔
اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے حج و عمرہ ریگولیشن بل 2023 کی بھی منظوری دیدی گئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News