
صدر مملکت کا تعلیمی اداروں میں ابتدائی طبی امداد کی تربیت دینے پر زور
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نوجوانوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے قابل بنانے کے لئے تعلیمی اداروں میں ابتدائی طبی امداد کی تربیت دینے پر زور دیا ہے۔
صدر عارف علوی نے اسلام آباد میں گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے 12ویں آل پاکستان کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کو بچانے میں ابتدائی طبی امداد کی تربیت کافی اہم ہے۔
انہوں نے کیمپ میں شرکت کرنے والی گرل گائیڈز پر زور دیا کہ وہ ان میں معذور افراد پر خصوصی توجہ دینے کا جذبہ پیدا کریں۔
صدر مملکت نے کہا کہ قدرتی آفات میں ان کے کردار کی اہمیت کے بارے میں آگاہی کے ساتھ گرل گائیڈز کی تعداد میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔
عارف علوی نے بریسٹ کینسر، جسمانی اور ذہنی صحت کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لئے گرل گائیڈز کے کردار کو سراہا۔
دوسری جانب نیشنل کمشنر پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن ماریہ صابری نے تقریب کے شرکاء کو اپنی تنظیم کے کام اور پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں کل 140,000 گرل گائیڈ رضاکار ہیں جو قدرتی آفات اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کیمپ میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری سے گرل گائیڈز نے شرکت کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News