
پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی نے بھی اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں عدالت پیشی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو جیل والا کھانا دیا جا رہا ہے، اس سے کل سے میرا پیٹ خراب ہے۔ مشکل سے یہاں پہنچا ہوں کیونکہ فوڈ پوائزنگ ہو جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آئے تو ان کے سیل کے باہر کی دیوار گرادی گئی۔ میری چیئرمین پی ٹی آئی سے کوئی پیغام رسانی نہیں ہوئی۔
صحافی کی جانب سے کیے گئے سوال کے جواب میں پرویز الہٰی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، جیل اس لیے کاٹ رہا ہوں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News