
پارٹی سے علیحدگی؟ چوہدری پرویز الہٰی نے بڑا اعلان کردیا
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہٰی نے احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب امیدیں عدلیہ سے ہیں انتخابات تو کروانے ہی پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف 2 نمبر کا نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کا ساتھ کب تک دیں گے؟ جواب میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 5 ماہ ہوگئے ہیں، آئندہ بھی ساتھ نبھائیں گے۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ جب انتخابات کا اعلان ہوگا تب ان کو سمجھ آئے گی کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News