Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب سے ویمن چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات

Now Reading:

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب سے ویمن چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب سے ویمن چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم کی سربراہی میں ویمن چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم کی سربراہی میں ویمن چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی، ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم نے ویمن چیمبر آف کامرس کی کارکردگی اوردیگر امور کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ون ونڈو آپریشن کا آغاز کر رہے ہیں،ون ونڈو آپریشن کے ذریعے متعدد این او سیز ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ویمن چیمبر آف کامرس سے متعلقہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، پائیدار ترقی کیلئے خواتین کا عملی میدان میں موثر کردار ناگزیر ہے۔

دوسری جانب نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے رات گئے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کا دورہ کیا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے کمشنر راولپنڈی اور ایف ڈبلیو او کے حکام کو ضروری ہدایات دیں،خالصہ خورد اڈیالہ انٹرچینج کی سائٹ کا معائنہ کیا اور پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے راولپنڈی رنگ روڈپراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم دیااور کہا کہ اضافی ورک فورس لگا کر کام کی رفتار تیز کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے نیسپاک کو پراجیکٹ سے متعلق ڈرائنگ کا کام جلد فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ارتھ ورک سلو ہے، اسے تیز کیا جائے اورڈمپرز کی تعداد بڑھائی جائے۔و

محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی کو پراجیکٹ کا باقاعدگی سے وزٹ کر کے رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کو خود مانیٹر کروں گا۔

محسن نقوی نے ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس کا بھی دورہ کیا۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر