Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران حکومت پنجاب نے بڑا فیصلہ کرلیا

Now Reading:

نگران حکومت پنجاب نے بڑا فیصلہ کرلیا

نگران حکومت پنجاب نے بڑا فیصلہ کرلیا

نگران حکومت پنجاب نے مذہب کے نام پر شرانگیزی پھیلانے والے عناصر سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے میں امن عامہ کی صورتحال اور شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس موقع پر میانوالی میں کنڈل چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مذہب کے نام پر شرانگیزی پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا، ایسے عناصر کی فنانسنگ روکنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے، شرپسندوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

Advertisement

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ قانون شکن عناصر سے کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی، کسی بھی گروہ اور جتھے کو صوبے کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے شرپسندوں اور جرائم پیشہ گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم بھی دے دیا۔

خیال رہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری قانون، سی سی پی او، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام اور اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ پنجاب کے تمام آر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر