اسرائیل اور حماس کی جنگ خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے،چوہدری شجاعت حسین
صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین نے اسرائیل اور حماس کی جنگی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ جنگ خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اگر ہر ملک کی آزادی اور مقام کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کامیاب ہوتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔
ان کا کہنا تھا کہ جو فلسطینی بچے اور عورتیں زخمی ہوئے ہیں انہوں نے اپنی جان بچانے کے لیے ہسپتال کی عمارتوں میں پناہ لی تھی بعد میں اسرائیل نے ان پر بھی حملے کیے جو کہ ظالمانہ سلوک ہے، اور اسرائیل کو ایسے ظالمانہ سلوک سے باز رہنا چاہیے۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اس سب میں اسرائیل کو شرم آنی چاہیے ورنہ یہ جنگ عالمی جنگ کی صورتحال اختیار کر سکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تمام مغربی ممالک اسرائیل کی طرف داری کرنے کی بجائے جلد ز جلد جنگ بندی کی کوشش کریں، سب سے پہلے ہر ملک کو عورتوں اور بچوں کو جو کہ کسی بھی مذہب یا کسی بھی ملک سے ہوں ان کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے چاہئیں۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 3 ہزار 300 بچوں اور ایک ہزار سے زائد خواتین سمیت 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، اسرائیلی بمباری سے زخمیوں کی تعداد بھی 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
