Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی وفات پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

Now Reading:

مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی وفات پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی وفات پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے جاں بحق ہونے پر اہم سیاسی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا طارق جمیل اور اہل خانہ سے جواں سال فرزند عاصم جمیل کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے پر ہم سب آپ کے غم میں شریک ہیں، یقیناً یہ ایک ناقابل برداشت غم ہے، ہماری دعائیں اور ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی ناگہانی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ﷲ تعالیٰ آپکو یہ سانحہ برداشت کرنے کی ہمت عطاء فرمائے، آپکو اور آپ کے گھر والوں کو صبر دے اور آپ کے مرحوم بیٹے کی مغفرت فرمائے اور انکو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین

Advertisement

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا، مولانا طارق جمیل اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جواں سال بیٹے کا جاں بحق ہونا ایک باپ کے لئے ناقابل برداشت صدمہ ہے، اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت و افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا طارق جمیل کے جواں سال صاحبزادے کے انتقال پر دل رنجیدہ ہے، عاصم جمیل کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعاگو ہوں، غم کی اس گھڑی میں مولانا طارق جمیل کے ساتھ ہیں۔

نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی

نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل اور اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ جوان سال بیٹے کی موت ایک باپ کیلئے دنیا کا سب سے بڑا دکھ اور غم ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Advertisement

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے جاں بحق ہونے پر تعزیت و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے جاں بحق ہونے پر گھہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا طارق جمیل کے جواں سالہ بیٹے کی وفات پر دل اُداس ہے،دکھ کی اس گھڑی میں مولانا طارق جمیل کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان

اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے قتل کا بہت صدمہ ہے، اس سوگوار گھڑی میں مولانا کے رنج و غم میں شریک ہیں، یقیناً یہ ایک ناقابل برداشت غم ہے، ہماری دعائیں اور ہمدردیاں مولانا کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور مولانا طارق جمیل اور ان کے اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں۔ آمین

Advertisement

ترجمان پاکستان تحریک انصاف

ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم عاصم جمیل کی مغفرت اور بلندئ درجات اور مولانا طارق جمیل سمیت تمام پسماندگان کیلئے صبرِجمیل کی دعا کی اور مولانا طارق جمیل سمیت تمام اہلِ خانہ اور سوگواران سے ہمدردی و تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل فائرنگ سے جاں بحق

یاد رہے کہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے ہوگئے ہیں اور ان کی میت تلمبہ اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

مولانا طارق جمیل نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا، حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ فرزند کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پانی کی صورتحال اطمینان بخش، ذخائر 99 فیصد تک بھر گئے: ارسا ایڈوائزری کمیٹی
رواں سال کا پہلا سپرمون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، اسپارکو
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر