Advertisement
Advertisement
Advertisement

رجسٹرڈ افغان باشندوں کو تنگ نہ کیا جائے، وفاق کا محکمہ داخلہ اور تمام صوبے کے آئی جیز کو مراسلہ

Now Reading:

رجسٹرڈ افغان باشندوں کو تنگ نہ کیا جائے، وفاق کا محکمہ داخلہ اور تمام صوبے کے آئی جیز کو مراسلہ
رجسٹرڈ افغان باشندے

رجسٹرڈ افغان باشندوں کو تنگ نہ کیا جائے، وفاق کا محکمہ داخلہ اور تمام صوبے کے آئی جیز کو مراسلہ

وفاق نے چیف سیکرٹریز، محکمہ داخلہ اور تمام صوبے کے آئی جیز کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ رجسٹرڈ افغان باشندوں کو تنگ نہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاق نے تمام صوبوں کو مراسلے میں ہدایت دی ہے کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو گرفتار اور ہراساں نہ کیا جائے، پروف آف ریسیڈنٹ (پی او آر) اور افغان شہریت کارڈ رکھنے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین  کو گرفتار نہ کیا جائے، رجسٹرڈ افغان مہاجرین صرف اپنی مرضی سے اور رضاکارانہ طور پر وطن واپس جا سکتے ہیں، اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں سمیت تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو پہلے ہی بار بار ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو بلاوجہ تنگ کرنے سے پاکستان کی ساکھ اور چار دہائیوں کے جذبہ خیر سگالی کا کردار متاثر ہو گا، افغان مہاجرین کو گرفتار کرنے حراست میں رکھنے اور  ہراساں کرنے سے پاکستان کی اڑتالیس سالوں میں کمائی گئی نیک نیتی بری طرح متاثر ہو گی، رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو ہراساں نہ کرنے کے حوالے سے تمام صوبے ضروری اقدامات اٹھائیں۔

یاد رہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، اب تک 1172 افراد کی جانچ پڑتال عمل میں لائی گئی اور 511 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف 69 مقدمات درج کر کے مجاز عدالتوں میں پیش کردیا گیا۔

غیر قانونی تارکین وطن کو دی گئی مہلت میں صرف 23 روز باقی رہ گئے ہیں، تاہم غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا، بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
پنجاب حکومت آلودگی پر قابو پانے میں مکمل ناکام، لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
بڑی سیاسی ہلچل، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ بنگلادیش، دفاعی و سلامتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر