Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی ایئر پورٹ پر پان، چھالیہ، گٹکے اور سگریٹ نوشی پر پابندی لگانے کا فیصلہ

Now Reading:

کراچی ایئر پورٹ پر پان، چھالیہ، گٹکے اور سگریٹ نوشی پر پابندی لگانے کا فیصلہ
کراچی ایئر پورٹ

کراچی ایئر پورٹ پر پان، چھالیہ، گٹکے اور سگریٹ نوشی پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پان، چھالیہ، گٹکے اور سگریٹ نوشی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن (سی سی اے) انتظامیہ کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ کی ٹرمینل بلڈنگ کے اندر پان، چھالیہ، سگریٹ نوشی اور نسوار کھانے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرلائنز سمیت تمام کمپنیوں کے ملازمین کو احکامات جاری کردیے جس میں پان، چھالیہ، گٹکے اور سگریٹ نوشی پر پابندی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

سی اے اے کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق 6 نومبر سے ہوگا، تاہم پان، گٹگا، چھالیہ کھانے والے ملازمین کے ایئرپورٹ انٹری پاس منسوخ کیے جائیں گے اور انکے خلاف ایک ہزار جرمانہ بھی ہوگا۔

سی اے اے کے احکامات کے مطابق ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) اور سول ایوی ایشن اتھارٹی ویجیلنس کو سخت نگرانی کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Advertisement

سی اے اے حکام نے بتایا ہے کہ ایئرپورٹ انتظامیہ کو ایئرپورٹ کی لفٹس، برآمدوں سمیت ٹرمینل بلڈنگ میں پان گٹکے تھوکنے کے نشانات ملے جس کے بعد پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

تمباکو نوشی کے نقصانات

تمباکو (سگریٹ، پان، چھالیا، گٹکا، ای سگریٹ وغیرہ) کا استعمال ایک وبا کی طرح مسلسل بڑھ رہا ہے، تاہم دنیا میں ایک ارب آبادی تمباکو نوشی کی عادت میں مبتلا ہے۔

ان میں سے 80 فیصد لوگوں کا تعلق کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں سے ہے، یہ امر قابل توجہ ہے کہ جہاں ایک طرف تمباکو استعمال کرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ، وہیں زیادہ آمدنی اور اعلیٰ درمیانی آمدنی والے ممالک میں تمباکو کی مصنوعات کی مجموعی کھپت میں کمی آرہی ہے، جو کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ مسلسل کوشش کے ذریعے، لوگوں کو تمباکو کے مضر اثرات کی آگاہی دینے سے، اس کا پھیلاؤ روکا یا محدود کیا جا سکتا ہے۔ یعنی تمباکو نوشی سے بچاؤ بالکل ممکن ہے۔

اس بات کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں کہ تمباکو استعمال کرنے والے کو تو نقصان پہنچتا ہی ہے، بلکہ یہ اس کے خاندان اور ساتھ رہنے والے لوگوں کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔

حکومت کی جانب سے تمباکو نوشی کی عادت کی حوصلہ شکنی کے لیے کئی قوانین بنائے گئے ہیں لیکن صرف قانون بنا دینا کافی نہیں، حکومت کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ان قوانین پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنائے۔ بطور شہری ہماری بھی یہ ذمہ داری ہے کہ ہم قوانین کا احترام کریں اور دوسروں کے لیے کوئی بھی بری مثال قائم نہ کریں، کم از کم عوامی جگہیں یعنی دفتر، ہوٹل، بسیں، شادی ہال وغیرہ میں سگریٹ کے استعمال سے پرہی کریں تاکہ دوسرے لوگ محفوظ رہ سکیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر