Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ سے شہری آبادی کا جبری انخلا انسانیت کے خلاف جرم ہے، آرمی چیف

Now Reading:

غزہ سے شہری آبادی کا جبری انخلا انسانیت کے خلاف جرم ہے، آرمی چیف
آرمی چیف

غزہ سے شہری آبادی کا جبری انخلا انسانیت کے خلاف جرم ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ غزہ سے شہری آبادی کا جبری انخلا انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جی ایچ کیو میں فلسطینی سفیر احمد جواد ربیع سے ملاقات ہوئی جس کے دوران آرمی چیف نے غزہ میں جاری جنگ میں فلسطینیوں کے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے ملاقات کے دوران غزہ میں جارحیت کے خاتمے، انسانی راہداری کھولنے، شہریوں کے تحفظ اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی پابندی کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف نے اس موقع پر فلسطین کے بارے میں اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آزاد، پائیدار اور مستقل فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔

سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاکستان القدس الشریف بطور دارالحکومت اور 1967 کی سرحدوں کے مطابق فلسطین کا حامی ہے، غزہ سے شہری آبادی کا جبری انخلا انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

Advertisement

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 4600 سے تجاوز کرگئی


غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 1800 سے زائد بچوں سمیت 4600 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے جس میں 1873 بچوں اور 1023 خواتین سمیت 4651 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

فلسطینی وزیر اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بمباری سے 400 فلسطینی شہید ہوئے۔

فلسطینی میڈیا نے اسرائیلی بربریت کو اب تک کی بدترین بمباری قرار دے دیا۔

Advertisement

اسرائیلی فورسز نے الشفاء اور القدس اسپتال کے قریبی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔ مغربی کنارے میں 2 نوجوان شہید ہوئے جبکہ ڈاکٹر سمیت 7 افراد  کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسرائیلی فورسز نے غزہ میں اسکول کو بھی نشانہ بنایا ، جہاں  بمباری میں بے گھر  ہونےوالے معصوم شہری مقیم تھے۔

القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے خان یونس کے علاقے میں حملہ کیا جس پر جوابی کارروائی میں اسرائیل کے ایک ٹینک اور دو فوجی بلڈوزرز تباہ کر دیے گئے۔

ایک فوجی ہلاک اور تین اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے جبکہ دیگر اسرائیلی فوجی گاڑیاں چھوڑ کر پیدل اسرائیل فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل  غزہ کے ایک اسپتال پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں 500 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

اسرائیلی طیاروں نے اسپتال کو  نشانہ بنایا  تھاجس میں طبی عملہ، مریض اور  پناہ لیے ہوئے عام شہری شہید ہوئے تھے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر