
اسلام آباد: نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیل غزہ پر حملے اور محاصرہ ختم کرے۔
نگران وفاقی وزیر جلیل عباس جیلانی نے وزارت خارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا فلسطین پر ہنگامی اجلاس 18 اکتوبر کو منعقد ہو رہا ہے، فلسطین کا مسئلہ ہمارے لیے انتہائی اہم ہے، اجلاس میں خود شرکت کروں گا۔
“اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے”
انہوں نے کہا کہ پاکستان، غزہ کے محاصرے، پانی، خوراک، بجلی کی بندش اور اسرائیل کے حملوں، نسل کشی کی شدید مذمت کرتا ہے، اسرائیل بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور انسانی حقوق کا احترام ہر صورت یقینی بنائے اور فلسطین پر اسرائیل اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرے۔
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ قابض اور جارح اسرائیل کو فلسطین کی آزادی کی تحریک سے موازنہ بالکل غلط بات ہے، اسرائیل نے ہر موقع پر بین الاقوامی قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیریں، پاکستان، 1967ء سے قبل کی سرحدوں، القدس الشریف دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست چاہتا ہے۔
“پاکستان فلسطینی عوام کو ہنگامی امداد بھیجنے کیلئے تیار ہے”
انکا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ ایجنسیز، انسانی حقوق کمیشن، بین الاقوامی انسانی امدادی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، غزہ کے نہتے اور اسرائیلی بربریت کا شکار عوام کو ہنگامی امداد کی اشد ضرورت ہے۔
نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ او آئی سی رکن ممالک کے مربوط ردعمل، فوری انسانی امداد اور دیرپا قیام امن کے لیے کاوشیں ہیں، پاکستان فلسطینی عوام، خصوصاً غزہ کے عوام کو ہنگامی امداد بھیجنے کے لیے تیار ہے، پاکستان امداد بھیجنے کے لیے مصر کی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے، غزہ میں امداد بھجوانے میں اسرائیل بہت سی رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔
“نگران وزیراعظم چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کرینگے”
جلیل عباس جیلانی نے نگران وزیراعظم کے دورہ چین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم بیجنگ، چین میں منعقد ہو رہا ہے، نگران وزیراعظم 17 سے 18 اکتوبر کے دوران اک سڑک اک راستہ فورم میں شرکت کریں گے۔
نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ، چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں، نگران وزیراعظم چین کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ اس اہم فورم کے ساتھ متعدد ممالک کے رہنماؤں اور چین کی کاروباری شخصیات سے ملیں گے۔ پاکستان اور چین کے مابین متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری جاری ہے، اس موقع پر زراعت، صحت، صنعت، شفاف توانائی، خلائی ٹیکنالوجی تعاون پر یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔
“سی پیک ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے”
نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک اقتصادی، سماجی ترقی کی کامیاب منصوبہ ہے، یہ پاکستان، چین کے مابین بہترین ماڈل ہے، پاکستان، چین بیرونی دہشتگرد عناصر کے سی پیک میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور دیگر عزائم ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، دونوں ممالک سی پیک کے دوسرے مرحلے، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر متفق ہیں۔
جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ چین، پاکستان کا آہنی بھائی، انتہائی قریبی دوست ملک اور تذویراتی شراکت دار ہے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ شنجیانگ خودمختار علاقے کا بھی دورہ کریں گے، شنجیانگ یونیورسٹی میں خطاب اور کاروباری شخصیات سے بھی ملیں گے اور شنجیانگ کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News