غیر ملکی تارکین وطن کی اپنے وطن واپسی کا آج آخری دن
یر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ڈیڈ لائن میں 2 دن باقی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کےلیے رضاکارانہ طور پر وطن واپسی کے ڈیڈلائن میں دو دن رہ گئے جس کے باعث طورخم بارڈر کے ذریعے واپسی کے عمل میں تیزی آگئی ہے اور کثیر تعداد میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری اپنے ملک واپس جا رہے ہیں۔
حکومت پاکستان کی جانب سے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر 2023 تک ملک سے رضاکارانہ طور پر واپس جانے کی ڈیڈلائن دی گئی ہے، طورخم بارڈر کے راستے یکم سے 23 اکتوبر 2023 کے درمیان 33 ہزار 555 غیر قانونی تارکین وطن محفوظ اور باوقار طریقے سے اپنے آبائی ملک چلے گئے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ اور قبائلی امور کے ترجمان لطف الرحمان نے کہا کہ غیر دستاویزی افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں تیزی آگئی ہے کیونکہ 31 اکتوبر کی آخری تاریخ تیزی سے قریب آرہی ہے اور تقریباً 33,555 غیر دستاویزی افغان تارکین وطن طورخم کے راستے یکم اکتوبر سے 23 اکتوبر تک اپنے آبائی ملک جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور محمد عابد مجید نے طورخم بارڈر اور ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں افغان مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ کیا ہے اور غیر دستاویزی مہاجرین کی بآسانی واپسی کے تمام انتظامات کا جائزہ لیا ہے، انہیں ڈپٹی کمشنر خیبر عبدالناصر خان نے لنڈی کوتل اور طورخم بارڈر پر تمام غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کی موثر واپسی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی تیاریوں اور سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے تارکین وطن کی رضا کارانہ واپسی کے لیے پانی، خیموں اور کھانے کی سہولیات سمیت انتظامات کا معائنہ کیا۔
انہوں نے طورخم بارڈر اور لنڈی کوتل میں قائم امدادی کیمپوں میں وطن واپسی کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور افغان مہاجرین کی باآسانی واپسی کے لیے کیے گئے تمام ضروری اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر خیبر عبدالناصر خان نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے افغان مہاجرین کی باوقار وطن واپسی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اب تک ہونے والے کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور افغان مہاجرین کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
