Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہلت ختم؛ غیر قانونی مقیم افراد کی بے دخلی کیلئے آپریشن شروع

Now Reading:

مہلت ختم؛ غیر قانونی مقیم افراد کی بے دخلی کیلئے آپریشن شروع
غیرملکی غیرمقامی افراد

مہلت ختم؛ غیر قانونی مقیم افراد کی بے دخلی کیلئے آپریشن شروع

غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہو چکی ہے، جس کے بعد اب حکومت پاکستان نے ان کی بےدخلی کیلئے ملک گیر آپریشن شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے ملکی تاریخ میں پہلی بار فارن ایکٹ 1946 کے تحت تمام صوبوں کو غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بے دخلی کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق معمولی جرائم میں زیر تفتیش اور سزا یافتہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو بے دخل کردیا جائے گا۔

نگران حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد کوئی پاکستانی غیرقانونی تارکین وطن کو پناہ دینے میں ملوث پایا گیا تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، بےدخلی کے منصوبے کا اطلاق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں پر ہو گا، منصوبے کے اطلاق میں کسی بھی ملک یا شہریت کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جائے گا۔

سیکیورٹی فورسز نے میپنگ اور جیو فینسنگ کر کے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کا عمل مکمل کرلیا ہے۔

Advertisement

سندھ میں مقیم 2 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کی نشاندہی کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں بھی مقیم 3 لاکھ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں میں سے رضاکارانہ طور پر واپس نہ جانے والوں کو ہولڈنگ سینٹروں میں منتقل کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب اور بلوچستان میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی بے دخلی کیلئے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے اور ان کا ڈیٹا اسکیننگ سے چیک کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ غیر قانونی طورپر رہائش پذیر افغان باشندوں کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل میں رکھا گیا تھا اور طورخم بارڈر پر ایف آئی اے امیگریشن کے حکام افغان باشندوں کو افغان حکام کے حوالے کریں گے۔

گزشتہ روز نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے افغان شہریوں کی وطن واپسی سے متعلق اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ حکومت بدھ تک غیر ملکی شہریوں کی رضاکارانہ وطن واپسی کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے جس کے بعد ریاست ان کو نکالنے کے لئے اپنا آپریشن شروع کر دے گی، مام صوبائی حکومتیں اس آپریشن کا حصہ ہوں گی جبکہ ڈویژنل، ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کی ملک بدری کا عمل مرحلہ وار کیا جائے گا اور پہلے مرحلے میں جن لوگوں کے پاس سفری دستاویزات نہیں ہیں انہیں ملک بدر کیا جائے گا، ہم نے ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے ہیں اور ان سینٹرز میں غیر قانونی غیر ملکیوں کو رکھا جائے گا، غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کو ان مراکز میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ قومی مفادات کے تحفظ کیلئے پاکستان واحد ملک نہیں جس نے غیر قانونی افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا، بہت سے ممالک جن میں بڑے ممالک بھی شامل ہیں، مفادات کے تحفظ اور ملکی ترقی کیلئے مختلف مواقعوں پر یہ فیصلے کرچکے ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر