اہم سیاسی شخصیات کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا سلسلہ جاری
مختلف سیاسی شخصیات مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن سے ضلع دادو کے لغاری خاندان کے رئیس گاجی خان لغاری اور رئیس احمد خان لغاری کی ملاقات ہوئی۔
رئیس گاجی خان لغاری اور رئیس احمد خان لغاری نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
گزشتہ شب رئیس غلام انڑ اور امام علی انڑ نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
کیپٹن صفدر بھی سیاست کے میدان میں متحرک، نواز شریف نے اہم ٹاسک دیدیا
قائد (ن) لیگ نواز شریف کا پرانے ناراض رہنماؤں کو منانے کا مشن جاری ہے، پہلے مرحلے میں کیپٹن (ر) صفدر نے سینئر رہنما اقبال ظفر جھگڑا کو منا لیا جس کے بعد پارٹی صوبائی صدر امیر مقام اور سینئر رہنما اقبال ظفر جھگڑا کے درمیان گلے شکوے ختم ہو گئے۔
کیپٹن (ر) صفدر نے دونوں کی صلح کروا کر رپورٹ نواز شریف کو بھجوا دی۔
کیپٹن صفدر امیر مقام کے ہمراہ سابق وزیر اعلیٰ سردار مہتاب عباسی کے پاس بھی جائیں گے جہاں وہ سردار مہتاب اور مرتضی جاوید عباسی کے اختلافات بھی ختم کروائیں گے۔
کیپٹن صفدر نے پشاور میں اے این پی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور سے بھی ملاقات کی جس میں مستقبل کے سیاسی و انتخابی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
