نوازشریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات؛ سیاسی امور پر تبادلہ خیال
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پی پی پی اور مسلم لیگ ن کے درمیان تناؤ کم کرانے کا بیڑا اٹھا لیا ہے۔
ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکمران اتحاد کے درمیان دوریاں بڑھتی رہیں تو سیاسی مخالفین فائدہ اٹھائیں گے، آپ اپنی جماعت کے قائدین کو پی پی پی قیادت کے بیانات کا جواب دینے سے روکیں یا ہاتھ ہلکا رکھ کے جواب دیں، میں پی پی پی قیادت سے رابطہ کرکے مسلم لیگ ن کے خلاف بیان بازی سے باز رہنے کا کہوں گا۔
اس موقع پر پنجاب کے علاوہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی اور جے یو آئی ف کی جانب ڈیڑھ سالہ اتحاد کے انداز میں آگے بڑھنے کی تجویز دی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک جن مسائل میں ہے، ایک جماعت تمام مسائل حل نہیں کرسکتی، مستقبل میں مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا، سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا انتخابی اتحاد پر مزید مشاورت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی خصوصاً سابق صدر آصف علی زرداری کا حالیہ بیان بھی زیر غور آیا جبکہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے علاوہ معاشی صورتحال بھی زیر غور آئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
