اعظم نذیر تارڑ قائمہ کمیٹی پاور کے نئے چئیرمین مقرر، سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو ہٹا دیا گیا
اعظم نذیر تارڑ قائمہ کمیٹی پاور کے نئے چیئرمین مقرر ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری سینیٹ حفیظ اللہ شیخ کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے دوران تحریک عدم اعتماد رولز 181 کے تحت پیش کی گئی۔
سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کثرت رائے سے منظور کر لی گئی جس کے باعث ان کو پاور کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا۔
سیف اللہ ابڑو کیخلاف بہرہ مند تنگی، منظور کاکڑ، ثنا جمالی، حافظ عبدالکریم، دلاور خان نے تحریک پیش کی۔
دوسری جانب سنیٹر اعظم نذیر تارڑ قائمہ کمیٹی پاور کے نئے چیئرمین مقرر ہو گئے ہیں۔
اجلاس میں اعظم نذیر تارڑ، سیف اللہ ابڑو، سیف اللہ نیازی، حاجی ہدایت اللہ، منظور کاکڑ، ثنا جمالی، دلاور خان، حاجی ہدایت اللہ، محمد علی شاہ، فدا محمد شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
