
راء کی پاکستان میں دہشتگردی اور سوشل میڈیا پر اس کا اعتراف
مودی سرکار کے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہونے والے دہشتگرد واقعات کی خبریں سب سے پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نشر کی جاتی ہیں۔
دہشتگردی واقعات کی خبریں نشر کرنے میں ایکس کے راء سے جڑے اکاؤنٹس سرفہرست ہیں، حیران کن طور پر اِن اکاؤنٹس پر دہشتگردی کے واقعات سے پہلے ہی وارننگ دے دی جاتی ہے۔
میانوالی ایئر بیس حملے کی اطلاع بھی ایک رات پہلے ہی راء کے اکاؤنٹ نے دے دی تھی، حملے اور کلیئرنس آپریشن کے دوران یہ اکاؤنٹس ایسی وڈیوز نشر کرتے رہے جو دہشتگردوں کے موبائل سے بنائی گئی تھیں، یہ پروپیگنڈا اکاؤنٹس پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے واقعات کو بڑھا چڑھا کر بھی پیش کرتے ہیں، یہ اکاؤنٹس ایک ہی جگہ اور ایک ہی آئی پی ایڈریس سے چلائے جا رہے ہیں، ان اکاؤنٹس کو معلومات بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی راء پہنچاتی ہے۔
26 اکتوبر کو وادی نیلم سے 5 شہریوں کے اغواء کو آپریشن کا رنگ دے کر انہی اکاؤنٹس سے نشر کیا گیا، 28 اکتوبر کو وادی تیراہ میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی بھی پہلی اطلاع انہی اکاؤنٹ سے دی گئی تھی، 4 کتوبر کو اِن اکاؤنٹس سے ایشیا کے دو ممالک میں جنگ کی پیشن گوئی بھی کی گئی ہے، 5 نومبر کو ان اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا گیا کہ پاک فوج نے کشمیر میں سول آبادی کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
26 اکتوبر کو ظفروال سیکٹر میں سیز فائر خلاف ورزی کی وارننگ پہلے ہی انہی بدنام زمانہ اکاؤنٹ سے دی جا چکی تھی، 21 اکتوبر کو دعویٰ کیا گیا کہ 2000 پاکستانی فوجی غزہ پہنچ چکے ہیں، 13 ستمبر کو اننت ناگ میں ہونے والے حملے کا ملبہ بھی اِن اکاؤنٹس سے پاکستان پر ڈالا گیا، 6 ستمبر کو طورخم بارڈر پر ہونے والی فائرنگ کو اِن پروپیگنڈا اکاؤنٹ نے جنگ بنا کر پیش کیا۔
دونوں اکاؤنٹس بے بنیاد اور من گھڑت آپریشنز کی خبریں دے کر مودی کے جنگی جنون کا ایندھن بنتے ہیں، دونوں اکاؤنٹس سے دہشتگردی کے حملوں کی اطلاع تصاویر اور وڈیوز شیئر ہونا ان کے ایک عام شہری کے اکاؤنٹ ہونے پر سوالیہ نشان ہے۔
تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ یہ جھوٹے اور فیک ناموں کے ساتھ بنائے گئے ایکس اکاؤنٹس مودی سرکار اور بھارتی ایجنسی راء کے اوچھے ہتھیار ہیں، ہندوستان دنیا میں پہلے ہی پروپیگنڈا اور ڈس انفارمیشن کا گڑھ بن چکا ہے، ای یو ڈس انفو لیب کی رپورٹس پہلے ہی ہندوستان کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھا چکی ہیں، پروپیگنڈا اکاؤنٹس کا مقصد جھوٹ اور فریب سے عوام میں ہیجان پیدا کرنا اور انتشار کو ہوا دینا ہے، فیک اکاؤنٹس کو کچھ باہر بیٹھے ہُوئے پاکستان مخالف بھگوڑے اور چند ملک میں بیٹھے عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News