Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ٹی ایکسپورٹ کو 10 ارب ڈالرز تک لے جائیں گے، نگران وزیر آئی ٹی

Now Reading:

آئی ٹی ایکسپورٹ کو 10 ارب ڈالرز تک لے جائیں گے، نگران وزیر آئی ٹی
نگران وزیر آئی ٹی

آئی ٹی ایکسپورٹ کو 10 ارب ڈالرز تک لے جائیں گے، نگران وزیر آئی ٹی

اسلام آباد: نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ آئندہ 3 برس میں آئی ٹی ایکسپورٹ کو 10 ارب ڈالرز تک لے جائیں گے۔

نگران وفاقی وزیر عمر سیف نے اسلام آباد میں پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھانے کی حکمت عملی سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیر کی حیثیت سے ہمارے پاس وقت کم اور مقابلہ بہت سخت ہے، ایسے اقدامات کررہے ہیں کہ آنے والی حکومت کو آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کے ثمرات ملنا شروع ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ 3 برس میں آئی ٹی ایکسپورٹ 10 ارب ڈالرز تک لے جائیں گے، آئی ٹی سیکٹر واحد شعبہ ہے جو پاکستان کی معیشت کے استحکام میں مرکزی کردار ادا کرسکتا ہے، اس سیکٹر کو فعال کرنے اور محکمانہ رکاوٹیں دور کرنے میں ایس آئی ایف سی کا مرکزی کردار ہے۔

عمر سیف نے کہا کہ آئی ٹی ورک فورس میں مزید 2 لاکھ ہنرمندوں کا اضافہ، ایکسپورٹ میں 5 ارب ڈالرز بڑھیں گے، ای روزگار اسکیم کے تحت 10 ہزار فری لانسنگ سینٹرز کا قیام، 3 ارب ڈالرز ایکسپورٹ بڑھے گی، آئی ٹی کمپنیوں کو ڈالرز رکھنے کی اجازت دینے سے ایکسپورٹ میں ایک ارب ڈالرز اضافہ ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کے قیام سے آئی ٹی ایکسپورٹ 1 ارب ڈالرز تک بڑھے گی، حکمت عملی رپورٹ آکسفورڈ یونیورسٹی اور پرائس واٹر ہاؤس کُوپر کے اشتراک سے تیار کروائی گئی، اس حکمت عملی میں مرکزی کردار پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور آئی ٹی ایسوسی ایشن کا ہوگا۔

Advertisement

نگران وزیر آئی ٹی نے کہا کہ پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے، پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد کینیڈا کی آبادی سے زیادہ ہیں، پاکستان کے 27 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر سال 30 ہزار سے زائد آئی ٹی گریجویٹس پیدا ہوتے ہیں، ان آئی ٹی گریجویٹس کو تربیت فراہم کرنے کی ضرورت ہے، وزارت آئی ٹی اس سال 16 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی میں تربیت دے گی، آئی ٹی گریجویٹس کیلئے 3 سالہ پلان تیار کیا ہے، اسٹارٹ اپس کیلئے پاکستان اسٹارٹ اپس فنڈ کا آغاز کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فری لانسرز کی دنیا کی دوسری بڑی ورک فورس رکھتا ہے، پاکستان کے 15 لاکھ افراد آن لائن پلیٹ فارمز کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، فری لانسسرز کی سہولت کیلئے پے پال اور اسٹرائیپ سے بات ہورہی ہے، فری لانسرز کی سہولت کیلئے کو ورکنگ اسپیس بنا رہے ہیں۔

عمر سیف نے مزید کہا کہ پاکستان کی اصل آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالرز ہیں، ایس آئی ایف سی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئی ٹی انڈسٹری کے مسائل حل ہوئے، پاکستان کا آئی ٹی پوٹینشل سالانہ 15 ارب ڈالر ہے، ہم آئندہ چند سالوں میں 10 ارب ڈالرز کی برآمدات کا ہدف حاصل کرلیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر