Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات؛ پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

Now Reading:

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات؛ پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع
سندھ حکومت

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات؛ پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

کراچی کے پانچ اضلاع میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور  وارڈ ممبران کی 10 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے 5 اضلاع ملیر، کیماڑی، شرقی، جنوبی اور  وسطی میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے 121 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے  جن میں سے 42 کو انتہائی حساس جبکہ 79 کو حساس قرار دیا گیا ۔

ضلع جنوبی یوسی 13 ٹی ایم سی صدر میں چیئرمین کی نشست کیلئے بنائے گئے 17 میں سے 10 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ باقی کو حساس قرار دیا گیا۔

ملیر کی یوسی 7 ٹی ایم گڈاپ میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے 6 امیدوار مدمقابل ہیں، چیئرمین کیلئے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ اور وائس چیئرمین کیلئے محمد سلیم میمن پیپلز پارٹی کے امیداور ہیں جبکہ تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور ٹی ایل پی کے امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

ضلع جنوبی یوسی 13 ٹی ایم سی صدر سے چیئرمین کیلئے 7 امیدوار میدان میں ہیں، یوسی 13 کلفٹن میں چیئرمین کی نشست کیلئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار نورالسلام اور ٹی ایل پی کے سکندر آگر بھی میدان میں ہیں۔

Advertisement

ضلع کیماڑی یوسی 3 ٹی ایم سی ماڑی پور سے چیئرمین کی نشست پر 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، اس نشست کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوار سیف اللہ ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے محمد حسن اور تحریک انصاف کے محمد زاہد بھی چیئرمین کی نشست کیلئے امیدوار ہیں۔

ضلع جنوبی ٹی ایم سی صدر یوسی 6 پر وائس چیئرمین کیلئے 7 امیدواروں میں مقابلہ ہے جبکہ ضلع جنوبی ٹی ایم سی صدر یوسی 12 میں وائس چیئرمین کیلئے 8 امیدوار مدمقابل ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر