
جہانگیر ترین کس حلقے سے انتخاب لڑیں گے؟ فیصلہ کر لیا
استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے لودھراں سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین ایک دو روز میں لودھراں جائیں گے، جہاں وہ ووٹرز کو عشائیہ دیں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین عشائیے کے دوران باقاعدہ انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کریں گے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر 15 دسمبر 2017 کو فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو اہل اور جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا تھا۔
جس کے بعد 16 جون 2023 کو سینیٹ نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کیا۔ جس میں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی زیادہ سے زیادہ مدت پانچ سال مقرر کر دی گئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News