Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان انتقال کر گئے

Now Reading:

نگران وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان انتقال کر گئے
نگران وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان

نگران وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان انتقال کر گئے

خیبرپختونخواہ کے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محمد اعظم کو گزشتہ شب طبیعت ناساز ہونے پر رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ منتقل کیا گیا تھا۔

مرحوم اعظم خان کی رہائش گاہ میں فاتحہ خوانی ہوئی اور ان کی میت آبائی علاقے میں پہنچائی گئی۔

محمد اعظم خان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے میں ادا کر دی گئی۔

واضح رہے کہ محمد اعظم خان نے 21 جنوری کو نگران وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا تھا، ان کا نام اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔

Advertisement

محمد اعظم خان ایک ریٹائرڈ بیوروکریٹ تھے، وہ ماضی میں وزیر خزانہ، وفاقی سیکرٹری وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور وفاقی سیکرٹری مذہبی امور بھی رہے۔

ان کا تعلق چارسدہ کے پڑانگ علاقے سے ہے۔

مرحوم اعظم خان نے پشاور یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری جبکہ لندن لنکولس این سکول سے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔

اہم سیاسی شخصیات کا اعظم خان کے انتقال پر اظہار افسوس

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ اعظم خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ مرحوم اعظم خان کے ساتھ ملاقاتوں میں اُنہیں ایک شریف النفس انسان پایا، ان کیلئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

Advertisement

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ نگران وزیر اعلی خیبرپختونخوا اعظم خان کے انتقال کی تکلیف دہ خبر ملی، وہ یقینا ایک ایماندار اور نیک انسان تھے، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
سندھ میں سیلاب؛ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل
کراچی: شادی کے دن نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا شبہ
پتوکی:چار اوباش نوجوانوں کی بارہ سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر