
پاکستانیوں نے ایک سال کے دوران کتنے کروڑ ڈالر کی چائے پی اس حوالے سے سرکاری رپورٹ میں حیران کن انکشاف ہوگیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال پاکستانی 184 ملین ڈالرسے زائد کی چائے پی گئے ہیں۔
ادارہ شماریات اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق روواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چائے کی درآمدات پر184.061 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 32.30 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چائے کی درآمدات پر 139.11 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ ستمبر میں چائے کی درآمدات کا حجم 58.11 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں 59.27 ملین ڈالر اور گزشتہ سال ستمبرمیں 55.96 ملین ڈالر تھا۔
یاد رہے کہ پہلی سہ ماہی میں اشیائے خوراک کی مجموعی درآمدات کا حجم 1.696ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.290 ارب ڈالر تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News