 
                                                      خاور مانیکا نے اپنی ازدواجی زندگی برباد کرنے کا ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹھہرادیا
بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا نے اپنی ازدواجی زندگی برباد کرنے کا ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹھہرادیا۔
تفصیلات کے مطابق خاور مانیکا نے اپنی شادی شدہ زندگی میں سابق وزیر اعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین کی وجہ سے آنے والے بھوچال کے متعلق سب کچھ کھول کر بتا دیا۔
ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ ہماری شادی 28 سال چلی، ہم ایک خوشگوار زندگی گزار رہے تھے لیکن چیئرمین پی ٹی آئی نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا دستہ بستا گھر برباد کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی میری غیر موجودگی میں میرے منا کرنے کے باوجود بشریٰ بی بی سے ملنے آتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ شادی سے 6 ماہ پہلے بشریٰ بی بی مجھ سے علیحدہ ہو کر اپنے گھر چلی گئیں، پھر فرح گوگی نے مجھے پیغام بھیجا کہ پنکی کو طلاق دے دیں، مجھے خاموش رہنے کی ڈھمکی بھی دی گئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 