
ملک سے پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
اسٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو88.47 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17.09 فیصدذیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو75.56ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،
ستمبرمیں پھلوں کی برآمدات کاحجم 22.21 ملین ڈالررہا، جواگست میں 28.47 ملین ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 18.71 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2023 میںپھلوں کی برآمدات سے ملک کو232.30 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو57.63 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26.03 فیصدزیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو45.76 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، ستمبرمیں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 20.55ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواگست میں 19.95 ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 13.49 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 172.34 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News