Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرائض شناسی سے ٹیکس اہداف کے حصول کیلئے اقدامات کئے جائیں، چوہدری انوارالحق

Now Reading:

فرائض شناسی سے ٹیکس اہداف کے حصول کیلئے اقدامات کئے جائیں، چوہدری انوارالحق
چوہدری انوار الحق

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ فرائض شناسی سے ٹیکس اہداف کے حصول کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت محکمہ ان لینڈ ریونیو کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ ان لینڈ ریونیو کے کمشنرز نے ٹیکسز، اہداف کے حصول اور دیگر معاملات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ فرائض شناسی سے ٹیکس اہداف کے حصول کیلئے اقدامات کئے جائیں، محکمہ ان لینڈ ریونیو میں جامع اصلاحاتی عمل کا آغاز کریں گے، آفیسران اور سٹاف کی کاکردگی میں بہتری لانے کیلیے اصلاحات لائی جائیں، آزادکشمیر کے محصولات عوام کی صحت، تعلیم اور سڑکوں پر خرچ کریں گے، فائلرز میں اضافہ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں، محکمہ اپنی استعداد کار بڑھائے، ٹیکس اہداف کو پورا کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔

سیکرٹری ان لینڈ ریونیو نے کہا کہ مجموعی طور پر پہلے کوارٹر کے ٹیکس ٹارگٹ 19ارب 54کروڑ جمع کئے گئے ہیں۔

اجلاس میں وزراء حکومت عبدالماجد خان، چوہدری اکبر ابراہیم، سیکرٹری ان لینڈ ریونیو سردار ظفر خان، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ان لینڈ ریونیو آفیسرز نے شرکت کی۔

Advertisement

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر