 
                                                      مسلم لیگ (ن) نے انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں، رانا ثنا اللہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اکیس اکتوبر کو تاریخ کا سب سے بڑا نمائندہ اجتماع تھا، مینار پاکستان میں ہر گلی و قصبے سے لوگ آئے جس کی مثال اس سے پہلے نہیں ملتی، سب اس امید سے مینار پاکستان آئے کہ پاکستان کو تیسری بار ترقی و خوشحالی ملے گی، نئے پاکستان کا تجربہ ناکام رہا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عام آدمی کا جینا مشکل نہیں ناممکن ہو چکا ہے، (ن) لیگ نے 19 کی دہائی اور 2013 میں ملک کو بحرانوں سے باہر نکالا، کتابی زبانی باتیں نہیں کر کے دکھایا ہے، نواز شریف نے مینار پاکستان میں امید کو یقین میں بدلنے کا وعدہ کیا ہے، ان کا دوسرے صوبوں کے دورہ کا شیڈول طے ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی سرگرمیاں ملک و پنجاب میں جاری ہیں، سردار منصب ڈوگر، احمد رضا مانیکا مل کر پاکپتن میں پارٹی کو مضبوط کریں گے، کہا جاتا ہے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی جیتی تو آج اس بات کا ادراک ہو گیا ہے، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی کارکردگی آصف بھائی کی صورت میں ہمارے ساتھ بیٹھی ہے۔
الیکشن کمیشن کا 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کرانے کا اعلان
الیکشن کمیشن نے8 فروری 2024 کو عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔
صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے 8 فروری کو انتخابات کرانے کی تجویز دی گئی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے اتفاق کرلیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق رپورٹ تیار کرلی ہے،الیکشن کمیشن رپورٹ کل سپریم کورٹ میں جمع کروائے گا۔
اس سے قبل عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کے لیے ایوان صدر پہنچے، ممبران الیکشن کمیشن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے اور صدر مملکت سے الیکشن کمیشن وفد کی ملاقات 1 گھنٹے 20 منٹ تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں اٹارنی جنرل بھی شریک تھے، اٹارنی جنرل نے صدر مملکت کو آج کے عدالتی آڈر کی کاپی فراہم کی۔
ذرائع ایوان صدر کے مطابق 3 تاریخوں کو صدر مملکت کے سامنے رکھا گیا، الیکشن کمیشن نے28جنوری،4فروری اور11فروری کو الیکشن کی رائے دی، الیکشن کمیشن نے11فروری کو انتخابات کے لئے موزوں قرار دیا، انتخابی مہم کے لیے وقت کے آئینی تقاضےکو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔
ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صدر مملکت کو حلقہ بندیوں، دیگر امور پر بریفنگ دی اور سپریم کورٹ میں دیئے شیڈول سے متعلق آگاہ کیا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور صدر مملکت کو آج ہی انتخابات کی تاریخ کے تعین کا حکم دے دیا ہے، سپریم کورٹ میں انتخابات کی تاریخ کیلئے صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری تحریک انصاف اور دیگر درخواست گزاروں نے رجوع کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 