Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعلیم اور طبی سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، چوہدری انوارالحق

Now Reading:

تعلیم اور طبی سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، چوہدری انوارالحق
چوہدری انوار الحق

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ تعلیم اور طبی سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت آزاد کشمیر کابینہ ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مجموعی طور پر 15ارب روپے سے زائد مالیت کے 30منصوبہ جات زیر غور لائے گئے۔

اجلاس میں کشمیر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کوٹلی میں 20کلومیٹر لنک روڈ کے نظر ثانی منصوبہ لاگتی 50کروڑ 33لاکھ کی منظوری جبکہ تعمیر کشمیر پروگرام کے تحت 28انتخابی حلقہ جات میں 816کلومیٹر سڑکات کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ زرائع رسل و رسائل، تعلیم اور طبی سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، منصوبہ جات کی شفاف انداز میں مقررہ مدت کے اندر پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے، آزادکشمیر کے تمام حلقوں میں برابری کی سطح پر فنڈز کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے عوام کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے جائیں، کام کے معیار، تکمیل اور شفافیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ای ٹینڈرنگ کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت لائی جا سکے، وزراء کرام اور متعلقہ حکام ترقیاتی منصوبہ جات کی موثر مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔

Advertisement

اجلاس میں اراکین کابینہ، چیف سیکرٹری، متعلقہ سیکرٹری صاحبان نے بھی شرکت کی۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر