رواں مالی سال 2023 میں عسکری اور حکومتی کاوشوں کی بدولت معیشت خوشحالی کی جانب گامزن
رواں مالی سال 2023 میں عسکری اور حکومتی کاوشوں کی بدولت پاکستان کی معیشت خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر ہفتہ وار بنیادوں پر 67 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 7.7 بلین ڈالر ہو گئے ہیں۔
اکتوبر 2023 میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بیرونی ترسیلات زر میں 6.75 بلین ڈالر جبکہ بینک ڈپازٹس میں 26.23 ٹریلین کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔
حال ہی میں چین کی جانب سے سرمایہ کاری کے بعد کُل غیر ملکی سرمایہ کاری 126.3 ملین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔
رواں ماہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے بہتر معاشی حالات کے پیشِ نظر 70 کڑور ڈالر کے قرض کی منظوری دی گئی اور اسٹاک ایکسچینج بھی 57 ہزار پوائنٹس عبور کر کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ چکا۔
پاکستان کی زرعی پیداوار میں بھی 73 فیصد کا خاطر خواہ اضافہ ہوا، خصوصاً کپاس کی پیداوار میں 126.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔
بجلی چوری کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن میں اب تک 46 بلین روپے کی ریکوری کی جا چکی جبکہ آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں 3.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک میں پاکستان کی معیشت کیلئے مثبت پیش رفت کی پیش گوئی کی ہے۔
آئی ایم ایف ورلڈ اکنامک آؤٹ لک کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں پاکستان کے لئے جی ڈی پی کی شرح نمود 2.5 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے
چین نے پاکستان کے ساتھ تجارت، مواصلات، ٹرانسپورٹ، فوڈ سیکیورٹی، میڈیا، شہری ترقی، صلاحیت کی تعمیر، موسمیاتی تبدیلیاں اور ویکسین کی ترقی جیسے شعبوں کے مختلف معاہدوں پر دستخط جبکہ سعودی عرب نے سرحد پار آپریشنز، افرادی قوت کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کے لئے پاکستان کے ساتھ آئی ٹی ایم -او-یو پر دستخط کئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
