
ضمنی بلدیاتی انتخابات؛ کراچی سمیت اندرون سندھ میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا
کراچی سمیت اندرون سندھ میں 16 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے اور ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ساتھ نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے16اضلاع کی26نشستوں پرضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے 24 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ باقی ایک نشست پر جماعت اسلامی اور ایک پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب صدرٹاؤن یوسی13سےکامیاب ہوئے، ڈپٹی میئرکراچی سلمان عبداللہ مراد ملیرگڈاپ ٹاؤن یوسی7سے کامیاب ہوئے جبکہ ضلع کیماڑی یوسی3ماڑی پور سے بھی پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی۔
ضلع ملیرگڈاپ ٹاؤن یوسی 1 وارڈ نمبر4 پر پیپلز پارٹی جبکہ ضلع وسطی یوسی5 وارڈ 3ناظم آباد سے جماعت اسلامی کو کامیابی حاصل ہوئی۔
ملیر یوسی2 سے آزاد امیدوار محمد عمر نے کامیابی سمیٹی جبکہ ضلع خیرپور کی4نشستوں پر پیپلزپارٹی کا تیر چل گیا، سکھرمیونسپل کمیٹی نثار صدیقی کی یوسی10 پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی اور سانگھڑ وارڈ نمبر15ٹنڈوآدم سے بھی پیپلزپارٹی نشست لے اڑی۔
نواب شاہ دوڑ ٹاؤن کمیٹی وارڈ نمبر8 سے پیپلزپارٹی نے کامیابی سمیٹی اور بھان سعیدآباد ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ نمبر2سے بھی پی پی نے میدان مار لیا۔
شکارپور یونین کونسل7وارڈ3پر بھی پیپلزپارٹی کا ہی تیر چلا، جیکب آبادیوسی31دین پور پر پی پی کےعلی محمد لاشاری بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔
ٹنڈوالہ یار کی میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبرایک پر پی پی کامیاب ہوئی، گھوٹکی یوسی قادرپورکےوارڈنمبر2میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی۔
لاڑکانہ یونین کونسل 1 سے پیپلزپارٹی کےخادم حسین اور نوشہروفیروز کی تمام4نشستوں پر پیپلزپارٹی کے امیدواربلا مقابلہ کامیاب ہوئی۔
کراچی میں صدر ٹاؤن یوسی 13 کے مکمل غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب نے میدان مارلیا ہے، مرتضیٰ وہاب 3976 ووٹ لے کرجیت گئے جبکہ جماعت اسلامی کے نور الاسلام 1566ووٹ لے کردوسرے نمبر پر ہے۔
کراچی کی یوسی7گڈاپ مراد میمن16پولنگ اسٹیشنزکے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے سلمان مراد 5017ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار 999 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
کراچی کی یوسی 3ماڑی پور کے مکمل غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے سیف اللہ5ہزار466ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے محمدحسین788 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
کراچی کی ناظم آباد ٹاؤن یوسی 5 وارڈ 3 کے غیر حتمی غیر سرکاری مکمل نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے طلحہ احمد صدیقی 364 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی امیدوارشائستہ 126 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہیں۔
کراچی کی گڈاپ یوسی 1وارڈ4 کے غیرحتمی غیرسرکاری مکمل نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے نورعالم 1647ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے اللہ بچایو 1338ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
رانی پور کی میونسپل کمیٹی گمبٹ کے وارڈ6 کےغیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار صدام جوکیہ521 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ جی ڈی اے کے اسداللہ شیخ206 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
گھوٹکی کی یوسی قادرپوروارڈ2 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جنرل کونسلر کی نشست پر پیپلزپارٹی کے بشیر بھٹو509ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جے یو آئی امیدوار برکت بھٹو 412ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News