Advertisement
Advertisement
Advertisement

استحکام پاکستان پارٹی میں بڑی تعداد میں اہم سیاسی رہنماؤں کی شمولیت

Now Reading:

استحکام پاکستان پارٹی میں بڑی تعداد میں اہم سیاسی رہنماؤں کی شمولیت
آئی پی پی

آئی پی پی سندھ میں قدم جمانے اور سیاسی اتحاد بنانے کیلئے متحرک

استحکام پاکستان پارٹی میں ایک ہی دن میں بڑی تعداد میں اہم سیاسی رہنماؤں نے شمولیت اختیار کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 75 سابق بلدیاتی نمائندوں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے وابستگی رکھنے والوں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈویژن سیکرٹریٹ میں صدر لاہور ڈویژن مراد راس، سینئر رہنما سعدیہ سہیل اور سمیرا بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران تمام شخصیات نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر مراد راس نے کہا کہ پارٹی بدلنے سے نظریہ نہیں بدلتا ہمارا مقصد کل بھی پاکستان اور عوام کی بہتری کیلئے جدوجہد کرنا تھا آج بھی وہی ہے، اسی مقصد کے حصول کیلئے اب ہم سب استحکام پاکستان پارٹی کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو رہے ہیں تاکہ عوام اور ملک کی بہتری کیلئے اپنے مشن کو جاری رکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اقتدار ملا تو ایسے شخص کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنا دیا گیا جو اس کا اہل ہی نہیں تھا، عثمان بزدار نے بیڈ گورننس کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا جس سے عوام کا نقصان ہوا۔

Advertisement

مراد راس نے کہا کہ اگر بزدار اتنا اہل تھا تو اب چیئرمین پی ٹی آئی انہیں شوکت خانم کے بورڈ آف گورنرز میں شامل کریں یقیناً ایک ہفتے میں اسپتال بند ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تمام وہ فیصلے لیے جس سے پارٹی کو نقصان پہنچا، ہماری طویل جدوجہد کو ملیامیٹ کر دیا گیا، انہیں سب بتایا گیا کہ صوبے میں کیا ہو رہا ہے لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں بکنے والے دودھ میں کیا کچھ ملایا جا رہا ہے؟ ہوش اڑا دینے والا انکشافات
چند منٹ کی بارش، شہر قائد میں ٹریفک کا نظام مکمل مفلوج، شہری پھنس کر رہ گئے
عوام کے لیے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی، نوٹیفکیشن جاری
کراچی، بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، خلیج کیمبے کا سسٹم سائیکلون کی شکل اختیار کرنے کا خدشہ
فتح 4 میزائل کے کامیاب تجربے پر وزیر اعلیٰ سندھ کی قوم کو مبارکباد
پاکستان معاشی ترقی میں افغانستان کے بعد سب سے پیچھے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر