Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم نے راوی پر برج بنانے کا فیصلہ کیا ہے، پائلز ٹیسٹنگ پر کام جاری ہے:محسن نقوی

Now Reading:

ہم نے راوی پر برج بنانے کا فیصلہ کیا ہے، پائلز ٹیسٹنگ پر کام جاری ہے:محسن نقوی
محسن نقوی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم نے راوی پر برج  بنانے کا فیصلہ کیا ہے، پائلز ٹیسٹنگ پر کام جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوورزپراجیکٹ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہدرہ فلائی اوورز 5ماہ پہلے شروع ہوا تھا آج ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے، حکومت سنبھالنے کے دوسرے ماہ ہی شاہدرہ پراجیکٹ کا معاملہ زیر بحث آیا، اس پراجیکٹ کے ڈیزائن میں ایشوز تھے، کابینہ کے ساتھ ملکر فیصلہ کیا کہ شاہدرہ فلائی اوورز کے ڈیزائن کے مسئلے کو حل کرکے ہی کام شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے شاہدرہ فلائی اوورز پر کام روک کر شاہدرہ فلائی اوورز کا ڈیزائن ٹھیک کروایا اور پھر کام شروع کیا، شیخوپورہ سے راوی کی طرف جانے کے لئے پل تعمیر کیا جارہا تھا جس کافائدہ بہت کم تھا، راوی برج پر ٹریفک جام ہوجایا کرنی تھی، ہم نے راوی پر  برج  بنانے کافیصلہ کیا ہے، پائلز ٹیسٹنگ پر کام جاری ہے، امید ہے کہ راوی برج 60دنوں میں بن جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہدرہ فلائی اوورزسے یومیہ 3 لاکھ گاڑیاں مستفید ہوں گی، لاہور کے ہر علاقے میں پراجیکٹس کیے جارہے تھے، شاہدرہ کو نظر انداز کیا جارہا تھا، یقین دلاتا ہوں کہ راوی برج، امامیہ کالونی برج اور بند روڈ کی تکمیل کے بعد اس علاقے کی شکل تبدیل ہوجائے گی، مختلف پراجیکٹس مکمل ہونے سے شاہدرہ کا علاقہ بھی گلبرگ سے کم نہیں ہوگا، شاہدرہ کی عوام سے وعدہ ہے کہ چند دنوں پراجیکٹ کے اطراف سے مٹی ہٹا کر خوبصورت شجرکاری کی جائے گی، انشاء اللہ ایسے ہی خوبصورت پھول لگائے جائیں گے، جیسے لاہور کے پوش علاقوں میں لگائے جاتے ہیں، شاہدرہ کسی صورت میں کسی علاقے سے کم نہیں ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 10 ماہ کا کام 6ماہ سے بھی کم عرصے میں کرنے والے تمام افراد کو مبارکباد دیتا ہوں، صوبائی وزراء، کنٹریکٹر ز، ڈی جی ایل ڈی اے، ضلعی انتظامیہ، صحافی برادری اور دیگر متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، لاہور پولیس اور لاہورانتظامیہ بھی مبارکباد کی مستحق ہے، میڈیا کے لوگ 10 سے 15دفعہ ہمارے ساتھ وزٹ کرنے کے لئے آئے ان کا شکر گزار ہوں۔

Advertisement

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ چاہے دن تھا یا رات تھی پوری ٹیم محنت کرتی رہی،جس کی وجہ سے یہ پراجیکٹ آدھے سے بھی کم وقت میں مکمل ہوا ہے، انشاء اللہ 15دسمبر کو امامیہ کالونی برج عوام کے لئے کھول دیا جائے گا، سب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کا افتتاح کردیا ہے، محسن سپیڈ، 10ماہ کی بجائے شاہدرہ فلائی اوورز 6ماہ سے بھی کم مدت میں مکمل، ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے، منصوبے کی مدت تکمیل مارچ مقرر کی گئی تھی تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے مسلسل دوروں کے باعث 4  ماہ قبل ہی فلائی اوورز کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے، شاہدرہ میں جی ٹی روڈ، این فائیو سے منسلک تین، تین لینز پر مشتمل 850 میٹر طویل دو رویہ فلائی اوورز تعمیر کیے گئے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر