
اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ معیشت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدے اور اصلاحات کے کامیاب نفاذ کے بعد پاکستان کی اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
معیشت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے
پر امید ہیں کہ پاکستان دوبارہ مستحکم ہوگا،نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد #BOLNews #EconomyofPakistan pic.twitter.com/ZOgoK4HnB5— BOL Network (@BOLNETWORK) November 17, 2023
انہوں نے کہا کہ اصلاحات سے کاروباری ماحول میں بہتری کے علاوہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔
شمشاد اختر نے کہا کہ معاشی استحکام، آئی ایم ایف پروگرام پر عمل کرنا تھا، پاکستانی معاشی ڈھانچے کو جدت چاہیے، پر امید ہیں کہ پاکستان دوبارہ مستحکم ہوگا۔
نگران وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت قرضوں میں کمی اور ترقیاتی ترجیحات کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں میں گورننس اصلاحات کے ذریعے مجموعی معیشت کے استحکام اور متوازن نمو کے حصول کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، اسٹاف لیول معاہدہ طے ہوگیا، معاہدے کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر ملیں گے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان نے تمام معاشی اہداف حاصل کئے، آئندہ چند ماہ میں مہنگائی کم ہونے کا امکان ہے، پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں بروقت اضافہ کیا ہے، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ پر عملدرآمد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد 1.9 ارب ڈالر قرض ہوجائے گا، قرض پروگرام کے ذریعے پاکستان اخراجات میں کمی کرے گا، پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھائے جائیں گے، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت معاشی بحالی جاری ہے، دوست ممالک کے تعاون سے معاشی استحکام آ رہا ہے، وفاقی بجٹ پر عملدرآمد سے پالیسیوں میں تسلسل آیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News