Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلزپارٹی کا آصفہ بھٹو کو میدان سیاست میں اتارنے کا فیصلہ

Now Reading:

پیپلزپارٹی کا آصفہ بھٹو کو میدان سیاست میں اتارنے کا فیصلہ
آصفہ بھٹو

پیپلزپارٹی کا آصفہ بھٹو کو میدان سیاست میں اتارنے کا فیصلہ

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی جانب سے آصفہ بھٹو کو  میدان سیاست میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو آئندہ الیکشن میں حصہ لیں گی، ان کی سیاست میں انٹری خاندان کا متفقہ فیصلہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آصفہ بھٹو ٹنڈو اللہ یار کی نشست پر انتخابات میں حصہ لیں گی جبکہ ان کے لئے لاڑکانہ، نوابشاہ، لیاری کے حلقے بھی زیرغور ہیں۔

پیپلزپارٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری آئندہ الیکشن میں اپنے سابقہ حلقے سے حصہ لیں گے جبکہ بلاول بھٹو، فریال تالپور سابقہ حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔

اس سے قبل پلزپارٹی کی جانب سے عام انتخابات میں پنجاب کے ہر حلقے سے امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم سابق صدر آصف علی زرداری نے الیکشن کمیشن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک شفاف انتخابات کی طرف جارہا ہے اور پیپلز پارٹی اس کے لیے پوری طرح تیار ہے، مھجے الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے کہ وہ شفاف الیکشن کروائے گا۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ہر طرح کے ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، مجھے پورا یقین ہے کہ 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔ ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار ہے اور الیکشن وقت پر ہونے چاہیے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن اعلان کر چکا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ سپریم کورٹ میں 11 فروری کی تاریخ سامنے آئی تاہم صدر سے مشاورت کے بعد 8 فروری کی تاریخ پر اتفاق ہوا۔

قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات آٹھ فروری کو کرائے جائیں گے جس کا الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں تاہم الیکشن کے اعلان مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں سولو فلائٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا، 150 ساتھیوں کے ہمراہ اردن پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف دورہ ملائیشیا مکمل کر کے وطن واپس روانہ
کراچی: بھتہ خوری کے واقعات میں تشویشناک اضافہ
بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے، وزیراعظم
پاکستان اور ملائشیا کا 21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری دو طرفہ تعلقات، تجارت، دفاعی تعاون اور فلسطین کے حق میں یکجہتی کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر