Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں ہٹایا نہیں جاتا تو آج پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوتا، نواز شریف

Now Reading:

ہمیں ہٹایا نہیں جاتا تو آج پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوتا، نواز شریف
نواز شریف

قوم کو جھوٹے خواب دکھانے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا، نواز شریف

قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ہٹایا نہیں جاتا تو آج پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا اجلاس ہوا۔

سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میرا نہیں ملک کا نقصان ہوا، ہم نے ہمیشہ ملک کی ترقی کے لیے کام کیا، اب تو عوام کے لیے بجلی کا بل دینا مشکل ہو گیا ہے، لوگ جائیداد بیچ کر بجلی کا بل ادا کر رہے ہیں، جب میں وزیر اعظم بنا چند روز بعد سبزیوں کی قیمتوں کا معائنہ کیا۔

نواز شریف نے کہا کہ ہمارے دور میں مہنگائی کم تھی، ہمارے دور میں 65 روپے پیٹرول فی لیٹر تھا، اب تو مہنگائی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ غریب شخص اپنی بیٹی کی شادی نہیں کر سکتا، ہمیں کسی کی نظر لگ گئی ہے، سمجھ نہیں آرہا کمائیں کیا کھائیں کیا، اس ملک میں اتنی تیزی سے مہنگائی نہیں بڑھی، 2017 میں مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ہٹا دیا گیا، 2018 کے انتخابات میں مریم اور میں جیل میں تھے، میری بیگم کا انتقال ہوا تو میں اور مریم جیل میں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھایا،  بلوچستان میں ڈیمز بنائے، بلوچستان کے طلباء کو ملک کے بہترین تعلیمی اداروں میں پڑھنے کا حق ہے، کچی کنال کے لیے ہم نے پچاس ارب روپے دیے، باتیں کرنے والے بہت آئے لیکن (ن) لیگ نے گوادر، کوئٹہ ژوب سمیت سب علاقوں کے بارے میں سوچا، کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والا راستے کا منصوبہ 2018 میں مکمل ہونا تھا جو اب تک نہیں ہوا، اُن لوگوں میں اور ہم میں کچھ تو فرق ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں، دوستوں اور رشتہ داروں کو بتائیں کس نے بلوچستان کی خدمت کی، جب میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم بنا تھا تب سے گوادر کا نام لے رہا ہوں، ہم چاہتے ہیں عوام کو بجلی کے بلوں سے آزاد کریں، ہم ایسی اسکیم لائیں گے جس سے عوام کو سولر پینل دیں سکیں، ہماری کوشش ہو گی ملک بھر میں شمسی توانائی سے بجلی حاصل کریں، تبدیلی لانے والے چار سال میں کون سی تبدیلی لائے، تبدیلی لانے والے حسد اور گالیاں ہمارے معاشرے میں لے آئے۔

نواز شریف نے کہا کہ جھوٹ اور نفرت کی سیاست نے ملک کی ثقافت ختم نہیں کی، ہمارے جلسوں میں خواتین عزت کے ساتھ بیٹھتی ہیں، ہمارے جلسے میں خواتین رقص نہیں کرتی، نئے پاکستان میں دھرنے دیے گئے، تبدیلی لانے والے نئے پاکستان میں کوئٹہ میں کیا تبدیلی لائے؟ ہم نے شہباز شریف کے ساتھ مل کر بجلی کے کارخانے لگائے، ہم نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی،  تبدیلی والوں نے واپس بجلی کی  لوڈ شیڈنگ شروع کروا دی۔

اجلاس میں مریم نواز، جعفر خاں مندو خیل، مریم اورنگزیب سمیت دیگر پارٹی رہنما شریک ہوئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گوادر میں بے گناہ مزدوروں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
9 مئی پاکستان کی انا کا مسئلہ، ملوث افراد کا احتساب ہونا چاہیے، وزیر دفاع
پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی پریشانی حل ہوگئی
دنیا بھر کی نظریں وزیراعظم کے آئندہ دورہ چین پر جمی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
9 مئی قوم کو تقسیم کرنے کی سازش تھی، وزیراعلیٰ سندھ
قیدیوں کی سیکیورٹی ہمارا اندرونی مسئلہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر