
ایئرٹکٹس میں رعائت لینے کی کوشش کررہے ہیں،انیق احمد
کراچی: نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے کہا ہے کہ عازمین حج کے ہوائی ٹکٹوں میں کمی کے لئے ایئر لائن کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے۔
وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کراچی بزنس فورم کے زیر اہتمام ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال تقریباً 90 ہزار حجاج حج پر جائیں گے اور ان سب کو انٹرنیٹ پیکج کے ساتھ سمیں مفت فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایپلی کیشن کے اجراء کے ساتھ ہی حج کو ڈیجیٹل کیا گیا ہے۔
انیق احمد کا کہنا تھا کہ حج کرائے میں کمی کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آنے والا حج پچھلے حج سے سستا ہو۔
نگران وزیر مذہبی امور نے مزید کہا کہ حکومت خواتین حجاج کو عبایا فراہم کرے گی جس کے سر کے پچھلے حصے پر پاکستانی پرچم ہوگا۔
چند روز قبل حکومت نے حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی کی تھی، جس کے بعد نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے حج پالیسی 2024 کا اعلان کیا تھا۔
نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے حج پالیسی 2024 کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کل کابینہ نے حج پالیسی منظور کی، وزیراعظم کی حج پالیسی پر رہنمائی پر شکرگزار ہوں، سعودی حکام اور سعودی وزیر حج نے ہم سے بہت تعاون کیا، کھبی ایسا نہیں ہوا کہ آنے والا حج اگلے سال کی نسبت سستا ہو۔
انیق احمد نے کہا کہ حج پالیسی 2024 پر بہت کام ہوا ہے، وزارت چاہتی تھی کہ کچھ بہتری ہوجائے اس لئے اس سال 1 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے، گزشتہ سال حج 11 لاکھ 75 ہزار کا تھا جبکہ اس سال حج 10 لاکھ 75 ہزار روپے کا ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ مدینہ میں 8 دن کی بجائے 4 دن رہنا چاہے تو حج پیکچ مزید 30،35 ہزار کم ہو جائے گا، حج پیکج میں قربانی کے پیسے شامل نہیں ،60 ہزار روپے قربانی کے لئے الگ فراہم کریں گے، مختصر حج کے لئے اضافی 75 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے، آپ ہمیں جلدی پیسے ادا کریں تاکہ آپ کو بہترین جگہیں ملے،27 نومبر سے 12 دسمبر تک جج درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
انیق احمد نے کہا کہ حاجیوں کو موبائل اپلیکیشن دی جائے گی وہ گم نہیں ہوں گے جبکہ نیٹ ختم ہونے کی صورت میں بھی اپلیکیشن چلے گی،حاجی دوران حج لاتعداد کالز پاکستان کر سکیں گے جس میں 7 جی بی کا انٹرنیٹ پیکچ ہوگا جبکہ کم دورانیے والا حج بھی متعارف کروایا گیا ہے، شارٹ حج میں عازمین 20،21 دن میں حج کرکے واپس آجائیں گے۔
نگران وزیر مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ اس بار ایک لاکھ 79 ہزار 210 حجاج کا کوٹہ پاکستان کو ملا ہے، حج پالیسی 2024 پر تین ماہ میں بہت محنت کی، نگران حکومت میں ہم سے اچھے کام ہوجائیں تو حجاج کی دعائیں ملے گی۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News