Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت سے انڈونیشیا کے سبکدوش ہونے والے سفیر ایڈم ملاورمن ٹوگیو کی ملاقات

Now Reading:

صدر مملکت سے انڈونیشیا کے سبکدوش ہونے والے سفیر ایڈم ملاورمن ٹوگیو کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے انڈونیشیا کے سبکدوش ہونے والے سفیر ایڈم ملاورمن ٹوگیو کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں صدر مملکت نے دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کیلئے انڈونیشیا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی تعلقات مزید فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے قریبی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک مذہبی اور ثقافتی وابستگیوں اور مختلف امور پر یکسانیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون  بڑھانا پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا اہم عنصر ہے، پاکستان تجارت، ثقافت، سیاحت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کے تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں، سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں، پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے باہمی سیاسی اور ثقافتی تبادلوں میں اضافہ ناگزیر ہے، امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ترقی کی رفتار برقرار رہے گی۔

انڈونیشین سفیر ایڈم ملاورمن ٹوگیو نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کو دوطرفہ تعلقات مزید فروغ دینے کیلئے تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو متنوع بنانا چاہیے، دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں کھولنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جو دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لائے گی، پاکستانی طلباء انڈونیشیا  میں تعلیمی وظائف حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

Advertisement

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انڈونیشین سفیر ایڈم ملاورمن ٹوگیو کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر