سندھ حکومت کا تمام محکموں سے سیاسی بھرتیوں کا ڈیٹا طلب
نگران سندھ حکومت نے تمام محکموں سے سیاسی بھرتیوں کا ڈیٹا طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران سندھ حکومت نے اپنے خط میں صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت میں جو بھی سیاسی بھرتیاں ہوئی ہیں ان کا ڈیٹا فراہم کیا جائے۔
خط میں ہدایت دی گئی کہ سیاسی تقرری وہ افراد ہیں جن کی تقرری ایسٹا کوڈ اور متعلقہ قابل اطلاق قواعد و ضوابط میں بیان کردہ مناسب عمل کے ذریعے نہیں کی گئی ہے؛ پرنٹ میڈیا میں پوسٹ کا اشتہار، متعلقہ تعلیم اور تجربے کی جانچ، تحریری امتحان، انٹرویو اور جسمانی فٹنس کے معیار خلاف ہے، اس کے علاوہ ان کی تقرری کسی بھی سرکاری پالیسی کے خلاف کی گئی ہے۔
ایسی سیاسی تقرریوں کی مطلوبہ تفصیلات فراہم کریں اور اس کو فوری طور پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
