Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن کا حکم

Now Reading:

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن کا حکم
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن کا حکم

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کے لئے گرینڈ آپریشن کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت رحیم یار خان ایئرپورٹ پر اہم اجلاس ہوا جس میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں آر پی او بہاولپور نے ڈاکوؤں کے حملے اور پولیس کے ایکشن کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

 بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ میں پولیس کے 3 کانسٹیبل شہید ہوئے، پولیس کی کارروائی میں 4 ڈاکو مارے گئے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کے لئے گرینڈ آپریشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی کی جائے، کچے کے علاقے میں کاشت فصلوں کی فوری کٹائی کی جائے تاکہ شرپسندوں کو چھپنے کی جگہ نہ ملے۔

Advertisement

اجلاس میں صوبائی وزراء عامر میر، ابراہیم حسن مراد، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ڈی پی او رحیم یار خان اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر